پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نواکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا

منگل 6 اکتوبر 2026 21:31

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں پر مشتمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نواکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق ونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے 9،11 اور13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سری لنکا کی8 کھلاڑی اور 5 آفیشلز اتوار کی شب راولپنڈی پہنچے تھے جبکہ مزید5 کھلاڑی پیر کی صبح پہنچے تھے ۔

سات اکتوبر کو دونوں ٹیمیں شام5 بجے پریکٹس کریں گی۔ ٹریننگ سے قبل پاکستان کی جانب سے ایک کھلاڑی یا سپورٹ سٹاف کا رکن میڈیا سے گفتگو کریگا جبکہ سری لنکا کی جانب سے بھی ایک کھلاڑی یا سپورٹ سٹاف کے رکن کی مختصر میڈیا گفتگو متوقع ہے۔8 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں شام5 بجے ٹریننگ کریں گی،اس سے قبل پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان اور سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائیگی،سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،جس کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک کھلاڑی یا سپورٹ سٹاف کے رکن کی پوسٹ میچ میڈیا کانفرنس متوقع ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا ٹی ٹونٹی11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،دونوں میچز کے بعد بھی میڈیا کانفرنسز ہوں گی۔10 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں شام5 بجے ٹریننگ کریں گی،جس کے دوران میڈیا کو صرف ویژن کی اجازت ہوگی۔12 اکتوبر کو بھی دونوں ٹیمیں شام5 بجے ٹریننگ کریں گی اور اس سے قبل کسی ایک ٹیم کے کھلاڑی یا سپورٹ سٹاف کے رکن کی مختصر میڈیا گفتگو متوقع ہے۔

14 اکتوبر کو کوئی میڈیا سرگرمی شیڈول نہیں کی گئی۔تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شام6 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس شام5 بج کر30 منٹ پر ہوگا۔شیڈول میں کسی بھی تبدیلی سے پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا کو معمول کے مواصلاتی ذرائع سے آگاہ کرے گا۔سری لنکا ٹیم سے متعلق میڈیا کے سوالات کے لیے ٹیم منیجر مہندا ہالانگوڈے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان ٹیم سے متعلق میڈیا امور کے لیے میڈیا منیجر شفقت شبیر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔