بھارتی ٹیم کے بعد سوریا کمار یادیو ڈومیسٹک اسکواڈ سے بھی آئوٹ

سوریا کمار یادیو کو ممبئی کے 16رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا

منگل 6 اکتوبر 2026 18:24

بھارتی ٹیم کے بعد سوریا کمار یادیو ڈومیسٹک اسکواڈ سے بھی آئوٹ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2026ء) بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور ایشیاء کپ جتوانے والے کپتان سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کے بعد ڈومیسٹک اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رانجی ٹرافی میں واپسی کے لئے دستیاب ہونے کے باوجود سوریا کمار یادیو کو ممبئی کے 16رکنی اسکواڈمیں شامل نہیں کیاگیا،ممبئی کا چندی گڑھ کے خلاف پہلا میچ 11اکتوبر کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سوریا کمار یادیو سے ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے رابطہ کیا تھا، جس پر انہوں نے ٹورنامنٹ کے لیے دستیابی ظاہر کی۔ممبئی کے چیف سلیکٹر راجیش پوار کا کہنا ہے کہ 36سالہ بیٹر نے تقریباً ڈیڑھ سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی، اس لیے ٹیم میں واپسی سے قبل انہیں میچ پریکٹس کی ضرورت ہے۔