مہلک انجکشن سے سزائے موت میں ناکامی‘ کرسٹا پائیک کی حالت میں بہتری آنے لگی

ہسپتال میں دوبارہ چلنے اور کھانا کھانے لگی ہیں تاہم انہیں یادداشت اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.وکلاء

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 9 اکتوبر 2026 17:21

مہلک انجکشن سے سزائے موت میں ناکامی‘ کرسٹا پائیک کی حالت میں بہتری ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2026 ) امریکی ریاست ٹینیسی میں مہلک انجکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کی ناکام کوشش کے بعد 50 سالہ کرسٹا پائیک کی حالت میں بہتری آنے لگی ہے رپورٹ کے مطابق کرسٹا پائیک ہسپتال میں دوبارہ چلنے اور کھانا کھانے لگی ہیں تاہم انہیں اب بھی یادداشت اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.

(جاری ہے)

30 ستمبر کو کرسٹا پائیک کو مہلک دوا ”پینٹوباربیٹل“ کے 2 انجکشن دیے گئے تھے تاہم وہ ہلاک نہیں ہوئیں اور انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، وہ کئی روز تک بے ہوش اور مصنوعی سانس پر زندہ رہیں، تاہم رواں ہفتے منگل کو انہیں ہوش آ گیا، اب کرسٹا پائیک مدد کے ساتھ چلنے کے قابل ہیں اور ان کے بازوﺅں میں بھی کچھ حرکت بحال ہو گئی ہے.

یاد رہے کہ کرسٹا پائیک کو 1995ءمیں اپنی ہم جماعت کولین سلیمر کو تشدد کر کے قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، واقعے کے وقت ان کی عمر 18 سال تھی گزشتہ روز کرسٹا پائیک کے وکلاءنے صحت یابی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹر ان کی جسمانی حالت میں بہتری سے پرامید ہیں تاہم مکمل صحت یابی اور طویل مدتی اثرات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے.

امریکی ریاست ٹینیسی میں مہلک انجکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کی ناکام کوشش کے بعد 50 سالہ کرسٹا پائیک کی حالت میں بہتری آنے لگی ہے بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹا پائیک ہسپتال میں دوبارہ چلنے اور کھانا کھانے لگی ہیں تاہم انہیں اب بھی یادداشت اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.                                                                                                              

متعلقہ عنوان :