Live Updates

امریکی فوج کی ایران پر 3 روزہ شدید حملوں کی منصوبہ بندی‘ٹرمپ کشمکش کا شکار

ٹرمپ گزشتہ چند ماہ میں ایران اور حوثی ملیشیا کے خلاف حملوں کی 5 تجاویز مسترد کر چکے ہیں.نیویارک ٹائمز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 9 اکتوبر 2026 17:32

امریکی فوج کی ایران پر 3 روزہ شدید حملوں کی منصوبہ بندی‘ٹرمپ کشمکش ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2026 ) امریکی فوج ایران پر 3 روزہ شدید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاہم صدر ٹرمپ تاحال ایران پر نئے حملوں سے متعلق کشمکش کا شکار ہیں یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے.

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز کے مطابق حملوں میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، ایرانی توانائی کی تنصیبات اور پاسداران انقلاب کے کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے اخبار کے مطابق ٹرمپ گزشتہ چند ماہ میں ایران اور حوثی ملیشیا کے خلاف حملوں کی 5 تجاویز مسترد کر چکے ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جنگ کے بعد اپنے میزائل اور ڈرون نظام کو دوبارہ مضبوط کیا ہے، امریکا کے لیے خطے میں موجود فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کو روکنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ ستمبر سے اب تک ایران 13 بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکا،امریکا نے کوئی ردعمل نہیں دیا.

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات