حکومت نجکاری کے نام پر ہمارا گھر بیچنے کی کوشش کررہی ہے پاکستان کے اثاثے غریبوں کا سرمایہ ہے، بلاول بھٹو زرداری ، آج ملک میں جہالت کے اندھیرے اور ہم اندھوں سے راستہ پوچھتے ہیں ملک کو روشنی اور ایک بھٹو کی ضرورت ہے پاکستان کے سرمائے کو ذاتیات کی آگ میں نہیں جلنے دیں گے صوبے وفاق سے اپنا حق مانگیں، وفاقی حکومت کو اثاثے اپنے یاروں میں اونے پونے داموں فروخت کی اجازت نہ دیں ملک کو ایسے مخلص رہنماء کی ضرورت ہے جو جان دے کر بھی ملک پر آنچ نہ آنے دے، ہم پنجاب کے حکمرانوں کی طرح خاموش نہیں ہم سندھ میں کسی دہشت گرد کو مذہب رنگ اور نسل کے نام پر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب
ہفتہ 5 اپریل 2014 03:33
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے نام پر ہمارا گھر بیچنے کی کوشش کررہی ہے پاکستان کے اثاثے غریبوں کا سرمایہ ہے آج ملک میں جہالت کے اندھیرے اور ہم اندھوں سے راستہ پوچھتے ہیں ملک کو روشنی اور ایک بھٹو کی ضرورت ہے پاکستان کے سرمائے کو ذاتیات کی آگ میں نہیں جلنے دیں گے صوبے وفاق سے اپنا حق مانگیں اور وفاقی حکومت کو اثاثے اپنے یاروں میں اونے پونے داموں فروخت کی اجازت نہ دیں ملک کو ایسے مخلص رہنماء کی ضرورت ہے جو جان دے کر بھی ملک پر آنچ نہ آنے دے۔
گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہر دل خوف سے بھرا ہوا ہے ایک طرف دہشت گرد ہم سے ہماری شناخت ‘ پہچان اور وجود چھین لینا چاہتے ہیں اور دوسری جانب جدید دنیا ہم سے سوال کررہی ہے کہ تم کون ہو انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب گم ہورہی ہے معیشت دم توڑ رہی ہے اور سیاست ذاتی مفادات کے تحفظ تک محدود ہے یقین اور اتحاد ختم ہورہا ہے آخر ہمارا جرم کیا ہے او رکون سی غلطی ہے جسے تاریخ جسے معاف کرنے پر تیار نہیں اور یہ سوال اتنا مشکل نہیں کہ ہم اس کا جواب نہ دے سکیں انہوں نے کہا کہ ہمارا جرم بہت بڑا ہے کہ ہم نے اپنی تاریخ کے عظیم ترین لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا ہے اور35 سال قبل ہم نے وہ سورج بجھا دیا تھا جس کی روشنی میں زندگی کا سفر طے کرنا تھا ہم نے وہ چراغ گل کردیا تھا جس کی روشنی ہماری اندھیری راتوں کا سرمایہ تھی اور وہ خزانہ لٹا دیا تھا جس کے بل پر دنیا میں جینا تھا انہوں نے کہا کہ بھٹو ایک وجود نہیں ایک سوچ ایک فلسفے اور ایک نظام کا نام تھا ایک طرف قیام پاکستان کے مخالف وہ لوگ تھے جو مذہب کے نام پر پوری قوم کو انتہا پسندی کی جنگ میں جلا کر راکھ کردینا چاہتے تھے اور دوسری طرف شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جس نے دنیا کو ماڈرن اسلامک دنیا کا وژن دیا تھا جو روشنی کی علامت تھا اور جس کی پکار پر پوری قوم ایک ہوکر دنیا میں جینا چاہتی تھی اس شہید بھٹو کو نام نہاد منصفوں نے تخت دار پر لٹکا دیا انہوں نے کہا کہ بھٹو کی شہادت پر جہالت کے اندھیرے پھیل گئے ہمارے شہر کلاشنکوف کی گولیوں سے گونجنے لگے اور معاشرے میں امن و امان سے رہنے والے اور پیار و محبت کو اپنا سرمایہ کہنے والے فرقوں میں بٹ گئے کہیں سپاہ اور کہیں کو ئی لشکر گیا اور کسی نے ذات اور نسل کے نام پر ہمارے ٹکڑے کردیے انہوں نے کہا کہ بھٹو غریب کا سہارا تھا وہ جاگیرداروں کے شکنجے میں جکڑے ہوئے کسانوں کا سہارا تھا کھپے کھپے بھٹو کھپے وہ سرمایہ داروں کے ظلم کی چکی میں پسنے والے مزدوروں کی آواز اور بے روزگاری کی آگ میں جلتے نوجوانوں کی امید ‘ وہ مردوں کے معاشرے میں ہوس کا شکار ہونے والے مظلوم عورتوں کی آخری پناہ تھا بھٹو تھا تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں تھی اور اس نے 90 ہزار فوجی قیدیوں کو دشمنوں کی قید سے آزاد کرایا تھا بھٹو تھا تو عالم اسلام کے لیڈر پاکستان میں اکٹھے تھے اور اس نے ایٹم بم بنا کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا انہوں نے کہا کہ ہم بدقسمت ہیں کہ بھٹو نہیں رہا اور چند جھوٹے ملا اس کی قسمت کے ٹھیکے دار بن گئے اور ضیاء الحق جیسے آمر نے جہاد کے نام پر ہمیں دہشت گردی کی جنگ میں دھکیل دیا اور بدقسمت تھے کہ آمریت کی گود میں پلنے والے خون کے پیاسے درندے ملک کے وارث بن گئے انہوں نے کہا کہ جب میں سندھ کو جلتا ‘ بلوچستان کو لٹتا اور خیبرپختونخواہ کو خود کش حملوں سے لرزتا ہوا اور پنجاب کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنتا دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو یہی حال ہوتے انہوں نے کہا کہ بھٹو ہوتے تو ایسا نہ ہوتا اس وجہ سے وہ سورج بھجا دیا گیا اس کا مقصد ہمیں اندھیروں میں رکھنا تھا اور ہم اندھیرے میں ہیں انہوں نے کہا کہ جہالت کے اتنے اندھیرے ہیں کہ ہم مذاکرات کے نام پر اندھوں سے راستہ پوچھتے ہیں ہمیں جہالت کی نہیں روشنی کی ضرورت ہے اور آج پھر اس ملک کو بھٹو کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں پرائیویٹائزیشن کی باتیں کی جارہی ہیں اور اس نام پر ہمارا گھر بیچنے کی تیاری ہورہی ہے تاکہ حکومت اپنا بندر بانٹ کا ایجنڈا پورا کرسکے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو پتہ ہے کہ تھر ‘ چولستان ‘ جنوبی پنجاب‘ گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں شدید غربت ہے آپ تھر بھی گئے اور لوگوں کی غربت بھی دیکھی لیکن ان کے ہاتھوں میں روائتی چوڑیاں اور زیور تھے ان کے حالات جیسے بھی ہوں وہ اپنے اثاثے کبھی نہیں بیچیں گے اس لئے کہ یہ ان کے بچوں کے ہیں اور آنے والی نسلوں کے ہیں اس طرح پاکستان کے اثاثے غریبوں کا سرمایہ ہیں جیسے نانے کے لئے ہمارے مزدوروں اور نسلوں نے خون پسینہ بہایا ہے پاکستان کے سرمائے کو آپ کی پرسنلائزیشن کی آگ میں نہیں جلنے دیں گے ہم اپنی قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں نہیں ڈالیں گے انہوں نے کہا کہ ان اثاثوں میں پچاس فیصد حصہ صوبوں اور پچاس فیصد وفاق کا ہے میں بلوچستان‘ سندھ اور خیبرپختونخواہ کے وزراء اعلیٰ سے گزارش کرتا ہوں کہ وفاق سے صوبوں کے حق کا مطالبہ کریں اور وفاق کو یہ اثاثے اونے پونے داموں اپنے یاروں کو بیچنے کی اجازت نہ دیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 5 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کاکوارٹرفائنل، پاکستان اورفلپائن کادلچسپ اورسنسنی خیزمقابلہ،ایکسٹراٹائم کے باوجودمیچ ایک ایک گول سے برابر،پنالٹی سٹروک پرپاکستان نے فلپائن کوشکست د یکر سیمی فائنل ... مزید
-
ورلڈ کپ ٹی 20، سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ،بھارت نے 172رنز کا ہدف آخری اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، ڈوپلیسی کے 58رنز بھی ٹیم کو نہ بچا سکے ، ویرات کوہلی نے ... مزید
-
پی سی بی نے حالیہ ٹی 20 کے بعد کپتان محمد حفیظ کے استعفے کے بعد مزید تبدیلیاں کرنے پر غور شروع کردیا ، ہیڈ کوچ معین خان کی جگہ وقار یونس ، باؤلنگ کوچ محمد اکرم کی جگہ مشتاق احمد کو باؤلنگ کوچ بنائے جانے ... مزید
-
ویسٹ انڈیز کیریبئن پریمیئر لیگ ٹی20 :6 پاکستانی کھلاڑیوں کے معاہدے ہوگئے،گیانا امیزون“ نے پاکستانی آل راوٴنڈر محمد حفیظ کو 80 ہزار ڈالرز میں خرید لیا ، بوم بوم آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم ، مصباح ... مزید
-
ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20میں ناقص کارکردگی ، بنگلہ دیش بورڈ نے سخت فیصلے کرنے کا فیصلہ کرلیا، 2 ایونٹس میں بنگال ٹائیگرز کو اپنے سے کہیں زیادہ ناتجربہ کار افغانستان اور ہانگ کانگ سے شکست کا سامنا کرنا ... مزید
-
فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کا دوسرا مرحلہ ختم ہو گیا،3 لاکھ45 ہزار میں سے 3 لاکھ 1 ہزار 929 ٹکٹس برازیل، امریکا ، کولمبیا، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور انگلینڈ کے رہائشیوں کو دیے گئے، دوسرے مرحلے میں ... مزید
-
کور ہیڈکوارٹرز ایڈیٹوریم میں عسکری اعزازات دیئے جانے کی ایک سادہ اور پُروقار تقریب ،کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے ایک سو چھبیس (126)افسروں اور جوانوں کو عسکر ی اعزازات دئیے، 69 شہداء کو ... مزید
-
وزیراعظم ایڈمنسٹریٹو سروس کے 26 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی، 19 افسروں کی ترقی روک کر معا ملہ ل سلیکشن بورڈ کو وا پس بھیج دیا گیا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے معذور افراد کو تعلیم کے میدان میں سہولیات دینے کیلئے مراعات کا اعلان کر دیا ،تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے عمر کی حد ختم کر دی گئی ،تعلیمی اداروں میں کسی بھی طرح کے اخراجات سے ... مزید
-
حکومت نے ملک میں 30ہزار سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، جمشید دستی کا الزام ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں 3ارب روپے کی رشوت لیتے ہوئے مذکورہ اضافہ کیا ، وزیراعظم ... مزید
-
بنوں، جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں خونریز تصادم ، 8افراد جاں بحق
-
نیپرا نے 420میگا واٹ بن قاسم پلانٹ کے دو یونٹس لیز پر دینے کی منظوری دیدی
-
عائلہ ملک نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، فاضل جج نے عائلہ ملک کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب ... مزید
-
فاٹا کے اراکین کا پنے مطالبات کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان
-
وزارتِ تعلیم پربجلی بلوں کی مد میں واجبات 3 کروڑ63لاکھ روپے سے تجاوز کرچکے ہیں ،کے الیکٹرک،ادارے نے 40 فیصد امتحانی مراکز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا ہے،امتحانی مراکز شہر میں پھیلے ہوئے ہیں ،100 لوڈ ... مزید
-
120ملین ڈالر کے سیف سٹی پراجیکٹ پر وزارت داخلہ کا اگلے ماہ سے کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ،میٹرو بس منصوبے کے تحت نادرا کی جانب سے منصوبے کے لئے گئے سروے میں تبدیلیاں کی جائیں گی، اگلے ہفتے نادرا دوبارہ ... مزید
-
گمشدہ طیارہ: زیر آب تلاش کی سرگرمیاں تیز، ہمارے پاس صرف پیر تک کا وقت ہے کیونکہ اس کے بعد بلیک باکس سے سگنل چھوڑنے والے آلے کی بیٹریاں کام کرنا چھوڑ دیں گی،حکام ، امریکی بحریہ کے جہاز "اوشین شیلڈ" کے ... مزید
-
امریکی صدر نے یوکرائن کیلئے ایک ارب ڈالرامداد کے بل پر دستخط کردیے
-
ٹیکساس‘ فوجی اڈے پرفائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی مریض تھا ، بیس کمانڈر
-
بابری مسجد طے شدہ سازش کے تحت شہید کی گئی،بھارتی میڈیا کا انکشا ف ،سابق وزیراعظم نرسمہا راو اور ایل کے ایڈوانی کو سازش کا علم تھا، پرحملے کو ’آپریشن جنم بھومی‘ کانام دیا گیا تھا، ہندو انتہا پسندوں ... مزید
-
سی آئی اے کے حراستی اور تفتیشی پروگرام پر کی گئی انکوائری رپورٹ عام کرنے کا فیصلہ، سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی منظو ری دیدی ، رپورٹ ایسے ظالمانہ رویوں سے پردہ اٹھاتی ہے جو بطور قوم ہماری اقدار ... مزید
-
مصر ی کابینہ نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے سخت قوانین کی منظوری دیدی،ترمیم شدہ قوانین کے تحت دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کیلئے نئے ٹریبیونل قائم کیے جائیں گے
-
شام نے 40 فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کیلئے کنٹینروں میں لوڈ کردئیے ہیں‘ اقوام متحدہ
-
جنوبی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ہدف 800 کلومیٹر تک بڑھانے کا اعلان کردیا
-
بھارت: گینگ ریپ میں ملوث شخص کو عمر قید ،23افراد کو 7سے 11سال سزائے قید
-
افغانستان : پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ ، ایک غیر ملکی صحافی ہلاک ، تین افراد زخمی
-
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنما کو نامعلوم شخص نے تھپڑ رسید کردیا ،تھپڑ انتخابی مہم کے دوران مارا گیا ، پولیس نے تھپڑ مارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ، بھارتی میڈیا
-
میکڈونلڈز نے کرائمیا میں شاخیں بند کر دیں، کرائمیا میں اپنے ملازمین کو موجودہ حیثیت اور تنخواہ کے ساتھ یوکرین میں واقع ریستورانوں میں منتقل ہونے کی پیشکش کی ہے،ادارہ
-
امریکی صدر باراک اوباما نے جنوبی سوڈان کی بعض سیاسی و سابقہ حکومتی اہلکاروں پر پابندیوں کے اطلاق کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا
-
مودی کا بھارت میں گوشت کی صنعت پر چھری چلانے کا اعلان،کانگریس گلابی انقلاب لا رہی ہے، ذبح پر پابندی ہو گی: نریندرا مودی
-
حکومت نجکاری کے نام پر ہمارا گھر بیچنے کی کوشش کررہی ہے پاکستان کے اثاثے غریبوں کا سرمایہ ہے، بلاول بھٹو زرداری ، آج ملک میں جہالت کے اندھیرے اور ہم اندھوں سے راستہ پوچھتے ہیں ملک کو روشنی اور ایک ... مزید
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ ڈی جی آئی ایس آئی ، وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شرکت ،طالبان کیساتھ مذاکرات کی حکمت عملی پر مشاورت ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ... مزید
-
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کروا دیئے ، ارکان کی عمران خان سے ملاقات ،کوئی سمجھتا ہے کہ وہ مجھے بلیک میل کریگا تو اس کی خوش فہمی ہے، ضرورت پڑی تو خیبرپختونخوا ... مزید
-
کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کا باضا بطہ اعلان کردیا ،حکومت کی طرف سے اچھے نتائج اور مثبت پیشرفت کی خوشخبری نہیں دی گئی‘ حکومت و فورسز کیخلاف کارروائیاں معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی ... مزید
-
نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے سندھ میڈیکل کالج میں غیر قانونی طور پر داخلے دینے کے خلاف سابق پرنسپل اکبر حید سومرو کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ، سابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہاوٴسنگ و تعمیرات ... مزید
-
پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنے والا مسئلہ حل ہوگیا،‘ تہران کے اغواء کئے جانے والے سرحدی سکیورٹی گارڈز کو رہا کردیا گیا،گارڈز کو جیش العدل نے اغواء کیا تھا بلوچستان کے سنی ... مزید
-
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت آئندہ ہفتے سندھ حکومت میں شمولیت سمیت دیگر امور پر بات چیت کے لئے ملاقات کرے گی ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ بیانات کے باعث دونوں ... مزید
-
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تھر میں قحط کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ، محکمہ صحت سمیت 4 سرکاری محکمے اموات، غفلت کے ذمہ دار قرار
-
ججز نظربندی کیس ، پرویز مشرف کو عدالت میں حاضری سے ایک دن کا استثنی منظور، 25اپریل کو عدالت طلب
-
حکومت 50کروڑ امریکی ڈالر کے بانڈ بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اسحاق ڈار ، امداد نہیں تجارت ہماری ترجیح ہے،کولیشن سپورٹ فنڈ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگی اخراجات کے طور پر ملتے ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات ،لائٹ مینوفیکچرنگ ،اربن ڈویلپمنٹ،ایگری بزنس،کان کنی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق،انفارمیشن ٹیکنالوجی ... مزید
-
وزیر داخلہ نے مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا،حکومتی و طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کے ساتھ طالبان شوری کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
-
مشرف کے خلاف کا روائی منطقی انجام تک نہ پہنچی تو طالع آزما سر اٹھا تے رہیں گے ، فرحت اللہ بابر ،فوج ان کے خلاف آئین اور قانون کے تحت جا ری کا روائی میں مدا خلت نہیں کرتی تو اس کا وقا ر مزید بلند ہو جا ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماوٴں کوبلاول کی تقریرکاجواب دینے اورتنقیدسے روک دیا
-
آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن قبول نہیں کررہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ، حکومت نے رواں مالی سال میں ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 2345 ارب روپے رکھا ہے ،سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کو بڑھانے کی خاطر اس وقت کی ... مزید
-
پاکستان اور چین اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، احسن اقبال،ونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور ہمارے یہ تعلقات جاری ٹھوس اقتصادی تعاون کی بنیاد ہیں، ہم منصوبوں کی ... مزید
-
نواز شریف کی جبری ملک بدری پر مشرف کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
-
افغان صدارتی انتخابات آج ہوں گے‘ دھاندلی و تشدد کا خطرہ‘ سکیورٹی سخت، چار لاکھ اہلکار سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، عبداللہ عبداللہ، اشرف غنی احمد زئی اور زلمے رسول کے درمیان سخت مقا بلے کا ... مزید
-
مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ پاکستانی پناہ گزینوں نے بی جے پی کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا
-
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایل ایف او کو تحفظ فراہم کیا، بابر اعوان، ایل ایف او کو تحفظ فراہم کرنے والو ں کا بھی آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل کیا جائے ، با ر میں خطا ب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.