الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے 4561 مخصوص نشستوں کے الیکشن کے لیے شیڈول جاری کردیا

بدھ 16 اپریل 2014 06:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے 4561 مخصوص نشستوں کے الیکشن کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے 7دسمبر 2013کو بلدیاتی الیکشن ہوئے تھے جس میں جنرل نشستیں 7169ہیں ان میں کچھ پر ضمنی الیکشن بھی ہوچکے ہیں اور یہ عمل 23جنوری 2014کومکمل ہوگیا تھا الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں4561 مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ 29مئی اور ان کی کامیابی کا اعلان 2جون کو کیا جائے گا الیکشن کمیشن کے مطابق 24اپریل سے کاغزات نامزدگی شروع کی جائے گی اور 28اپریل سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے 2مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست لگائی جائے گی 3مئی کو اعترضات وصول کیے جائیں گے 4سے 6مئی کو امیدواروں کے کاغذات کی سکرٹنی کی جائے گی 7مئی کو امیدواروں کے اپیلوں کی سماعت کی جائے گی 9,10سے12مئی کو اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے 13مئی کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں 14مئی کو حتمی امیدواروں کی فہرست اور ان کے نشانات الاٹ کیے جائیں گے 29مئی کو الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی اور انتخابات میں کامیاب امیدوار وں کا اعلان 2جون کو کیا جائے گا