پرتگال‘ سابق وزیر اعظم پر بدعنوانی کا الزام، عدالت میں پیش کردیاگیا

پیر 24 نومبر 2014 08:08

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء)پرتگال کے سابق وزیر اعظم ہوزے سوکریٹیز کو دار الحکومت لزبن کی ایک عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتگال کے سابق وزیر اعظم سوکریٹیز اور تین دوسرے افراد کو کل پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بیرون ملک دورے کے بعد واپس لوٹے تھے۔ حکام کا کہنا ہے پرتگال میں بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد دوسرے اعلیٰ عہدیداروں اور اہم شخصیات کی گرفتاری کی توقع ہے۔ سوشلسٹ پارٹی کے سابق وزیر اعظم سوکریٹیز کو دو ہزار گیارہ میں مالی بحران کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔