ایشین بیچ کبڈی کے فائنل : ایران نے پاکستان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا،فائنل میں ایران نے پاکستان کو 27 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دی

پیر 24 نومبر 2014 07:25

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء)ایران نے پاکستان کو شکست دے کر ایشین بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ٹیم پاکستان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں جاری چوتھے ایشین بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ کے فائنل میں ایران کا مقابلہ تھا پاکستان سے، ایران نے ٹائٹل میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 27 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ایران نے سونے کا تمغہ جیت لیا، جبکہ پاکستان ٹیم نے ایک اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ ایشین بیچ کبڈی کے پاکستان نے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 28 کے مقابلے میں 39 پوائنس سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :