وادی تیراہ میں امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ‘ 3 دہشت گرد ہلاک‘ 2 زخمی

پیر 24 نومبر 2014 07:31

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن خیبر ون بھرپور کامیابی سے جاری کی ہے جبکہ دوسری جانب خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں بھی مقامی امن لشکر اسلام نے نرے بابا میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کی اور کارروائی میں لشکر اسلام کے رضاکاروں نے تین دہشت گردوں کو جہنم رسید کردیا جبکہ دو دہشت گرد کارروائی میں زخمی ہوگئے۔ مقامی لشکر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی اطلاع پر اب کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :