سعودی عرب میں نماز استسقاء کے بعدگرج چمک کیساتھ بارش ،ٹریفک کا نظام درہم برہم،کئی علا قو ں میں بجلی منقطع

پیر 24 نومبر 2014 07:36

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء)سعودی عرب میں نماز استسقاء کی ادائیگی کے بعدگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، بعض علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔گزشتہ روز خادم الحرمین شریفین کی اپیل پر بارش کے لئے مملکت میں نماز استسقاء ادا کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

نماز کی ادائیگی کے بعد مملکت کے تمام شہروں اور دیہی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

طائف، مکہ مکرمہ، باحہ، نجران، ریاض اور مدینہ منورہ کے بعض اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جدہ سے بیرون ملک اور اندرون ملک پروازوں کی آمد ورفت میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔بلدیاتی اہل کاروں نے سڑکوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خطرے کے پیش نظر ساحلی اور نشیبی علاقوں میں نہ جائیں۔

متعلقہ عنوان :