گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے اور کپتان عمران خان اور دیگر قیادت پر انڈے ، ٹماٹر اور جوتے پھینکنے کے منصوبہ کو پولیس نے ناکام بنا دیا

پیر 24 نومبر 2014 07:34

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء) گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے اور کپتان عمران خان اور دیگر قیادت پر انڈے ۔ ٹماٹر اور جوتے پھینکنے کے منصوبہ کو گوجرانوالہ پولیس نے ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں عامر بٹ بلال بٹ ‘ عثمان بٹ اور شہباز بھٹی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوتے ‘ انڈوں کے کریٹ اور ٹماٹروں کے تھیلے برآمد کرلیے ہیں جن پر ”رو عمران رو “ لکھا ہوا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

ادھر گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ ہم مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم میاں نواز شریف کے چاہنے والے ہین اور ہمارا یہ اقدام اسی محبت کا نتیجہ ہے ہم تحریک انصاف کے سربرہا عمران خان کو اپنے قائد میاں نواز شریف کی کردار کشی کی اجازت نہیں دیں گے۔