امریکا کا داعش کے خلاف سنی قبائل کو مسلح کرنے کا فیصلہ ،سنی قبائل کو کلاشنکوف، گرینیڈز اور مارٹر گولے فراہم کیے جائیں گے‘ پینٹا گو ن

پیر 24 نومبر 2014 07:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء)امریکا نے عراق میں سنی قبائل کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا مقصد شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں مدد حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کانگریس میں پیش کیے گئے منصوبے کی دستاویزات کے مطابق عراقی صوبے انبار میں سنی قبائل کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے انہیں کلاشنکوف، گرینیڈز اور مارٹر گولے فراہم کیے جائیں گے۔اس منصوبے پر تقریبا ًڈھائی کروڑ امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔دستاویزات میں سنی قبائل کو مسلح نہ کیے جانے کی صورت میں اس کے تباہ کن نتائج سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :