چارسدہ شادی کی تقریب میں مخالف گروپ کی فائرنگ،4 افراد جاں بحق،10 زخمی،4 کی حالت تشویشناک

پیر 24 نومبر 2014 07:31

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء)چارسدہ میں شادی کی تقریب میں دو مخالف گروپوں کی آپس میں فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ پانچ بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں فوری طور پر پشاور منتقل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز چارسدہ کے علاقے خانمائی کے قریب غزگی میں کرامت اللہ نامی شخص کے بیٹے کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ دوگروپوں میں آپس تکرار شروع ہوئی جو تصادم کی شکل اختیار کر گیا ۔

دونوں گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ5 بچوں سمیت10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں 4 کی حالت نازک ہے جنہیں فوری طور پر پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :