پاکستان میں سرمایہ کاروں کی حکومت ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ، لوٹ مار ختم ،کرپشن کو دور کرکے نئے پاکستان کی بنیادرکھیں گے، پرویز خٹک

پیر 24 نومبر 2014 07:34

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء)خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے اتوار کے روز گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے گوجرانوالہ کے لوگوں نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کرکے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا تاریخی استقبال کرکے نئی مثال قائم کردی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاروں کی حکومت ہے ۔

پاکستان میں لوٹ مار ختم کرکے اور کرپشن کو دور کرکے نئے پاکستان کی بنیادرکھیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی پاکستان کے غریب اور مظلوم پسے ہوئے طبقے کو اپنے حقوق دے گی ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں لوگوں کو عمران خان نے ایک نئی امید دی ہے جس سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔ عام انتخابات 2013 ء میں خیبر پختونخواہ کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دئیے اور حکومت بنائی لیکن پنجاب کے پڑھے لکھے عوام نے ووٹ دئیے لیکن بدقسمتی کے ساتھ پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چوری ہوگیا ۔ انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :