تھرمیں سندھ حکومت کی غفلت سے مزید 2 ننھی کلیاں مرجھا گئیں،رواں ماہ کے 23 روز میں اب تک 77 بچے جاں بحق ہوچکے ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر مخدوم آصف جمیل نے سول ہسپتال مٹھی کی نرسری میں میڈیا کے نمائندوں کی آمد پر پابندی لگا دی

پیر 24 نومبر 2014 07:31

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24نومبر۔2014ء)سندھ حکومت کی جانب سے تھر کے قحط زدہ علاقے میں کئی اقدامات کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ اتوار کوبھی 2 مزید بچوں کو موت نے اپنے چنگل میں دبوچ لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کیسول ہسپتال میں اتوار کی صبح ایک نومولود جبکہ چھاچھرو میں دو دن کا بچہ چل بسا۔

(جاری ہے)

ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔

ان ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ کے 23 روز میں اب تک 77 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر تھرپارکر مخدوم آصف جمیل نے سول ہسپتال مٹھی کی نرسری میں میڈیا کے نمائندوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے ہر ہفتے ایک وزیر کا تھر کا دورہ کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :