قوم دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم کرچکی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا امن وامان سے متعلق کانفرنس سے خطاب، دہشتگردی کے عفریت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،آنے والے کل میں پاکستان کی نئی تاریخ رقم ہو گی:شہبازشریف،اچھے یا برُے طالبان کی تفریق ختم ہوچکی ،تمام دہشتگرد برُے ہیں اوراب ان کے منطقی انجام کا وقت آگیا ہے، تاریخ میں اتحاد کا ایسا مثالی مظاہرہ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھا کر دہشتگردی کوکچلنا ہے،انشاء اللہ کامیابی پاکستان کا مقدر بنے گی، میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑارہوں گا:وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 13 جنوری 2015 08:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوموں کی زندگی میں مشکل چیلنجز آتے ہیں اور وہی قومیں سرخرو ہوتی ہیں جو بہادری، عزم ،محنت اورجدوجہد کے ساتھ مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہیں ۔پاکستانی قوم کو بھی دہشتگردی اور انتہاء پسندی کا مشکل چیلنج درپیش ہے ۔آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت سے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف یک جان دو قالب ہو چکی ہے اورقوم فیصلہ کرچکی ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔
آج اور آنے والے کل میں پاکستان کی نئی تاریخ رقم ہو گی۔پاکستان کی تاریخ میں اتحاد،اتفاق اوریگانگت کا ایسا مثالی مظاہرہ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا،ہمیں اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھا کر دہشتگردی کے عفریت کو شکست فاش دینا ہے اور پاک سرزمین کو دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرناہے۔(جاری ہے)
تمام تر توانائیوں ،اجتماعی بصریت اور مشترکہ حکمت عملی سے سفاک درندوں کا خاتمہ کریں گے۔
اچھے یا برُے طالبان کی تفریق ختم ہوچکی ہے ۔تمام دہشتگرد برُے ہیں جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ،قوم کودکھ اورصدمے دےئے ہیں، اب ان کے منطقی انجام کا وقت آگیا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہارآج یہاں امن و امان اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزراء کرنل (ر) شجاع خانزادہ، عطا مانیکا ، بلال یاسین، رانا مشہود احمد،ایم این ایز حمزہ شہباز شریف،افضل کھوکھر، ایم پی اے رانا ثناء اللہ، معاونین خصوصی،اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، متعلقہ سیکرٹریز، پنجاب کے 9 ڈویژنوں کے کمشنرز، آرپی اوز، 36 اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کے علاوہ اعلیٰ حکام نے کانفرنس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ تاریخی لمحہ ہے کہ میں صوبے کے انتظامی و پولیس افسران سے مخاطب ہوں،کانفرنس کا واحد ایجنڈا پاکستان کو دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا دلانا ہے ۔ دہشتگردی کا خاتمہ ہماری نمبر1ترجیح ہے جس کیلئے تمام درکار وسائل دیں گے۔دہشتگردی کے ناسورکے خاتمے کا یہ موقع” اب یا کبھی نہیں “ کا ہے ۔پشاور میں بہنے والے معصوم بچوں کے خون کے طفیل پوری قوم متحد ہوچکی ہے اوردہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے ۔سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے متفقہ طورپر نیشنل ایکشن پلان بنایا ہے جس پر عملدر آمد کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے تاریخ کا دھارا بدلیں گے۔16دسمبر کوپشاور کے آرمی پبلک سکول میں بچوں سے وحشی درندوں کی سفاکیت نے اگرچہ ہر دل کو زخمی کیااور آنکھ اشکبار ہوئی ،تاہم اس واقعہ کے بعد پاکستانی قوم دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کے ساتھ ایک مضبوط اورتوانا قوم بن کر ابھری ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بہادر افواج کے افسران ،جوانوں ،پولیس حکام،اہلکاروں اورعام شہریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دنیا کی تاریخ میں پاکستانیوں کی دی گئی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی اور تقریباً 50ہزار سے زائد پاکستانی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج بہترین تربیت یافتہ ،منظم اورپیشہ وارانہ افواج میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قومی قیادت اور حکومتی ادارے ایک پیج پر ہیں۔مقصد ہمارے سامنے ہے جسے ہم نے ہر صورت حاصل کرنا ہے ۔ہمیں پوری طرح متحد ہو کر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اور پرامن پاکستان کی منزل حاصل کرنا ہے ۔دہشتگردی اورانتہاء پسندی کا ناسور راتوں رات نازل نہیں ہوا اورنہ ہی یہ راتوں رات جائے گا بلکہ اس کیلئے تسلسل کے ساتھ موثر انداز میں اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی اورعسکری قیادت نے دہشتگردی کی لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پانے کیلئے پختہ ارادہ اورعزم کرلیا ہے۔اگر ہم نے اب بھی موقع سے فائدہ نہ اٹھایا اور مقصد کے حصول میں کوئی کوتاہی برتی توپھر کچھ نہیں بچے گااور آنے والی نسلیں بھی معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کا براہ راست تعلق تعلیم،صحت ،انصاف اورسماجی و معاشی اقدامات سے جڑا ہوا ہے ۔امن ہوگا تو غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی،تجارتی ،سماجی ،معاشی ،صنعتی اوراقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو پرامن اورمحفوظ مستقبل دینے کیلئے پاکستان کے نام پر کھڑے ہونا ہے ۔ملک سے ظلم،بربریت، ناانصافی، کرپشن،اقرباء پروری جیسی برائیوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کس قدر ستم ظریفی ہے کہ اشرافیہ کو توزندگی کی تمام سہولتیں میسر ہیں جبکہ عام آدمی تعلیم ،صحت، انصاف اور دیگر بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے ۔انتہاء پسندی اوردہشتگردی کاخاتمہ صرف بندوق کی گولی سے نہیں بلکہ تھانہ کچہری میں انصاف کی فراہمی ،کرپشن کا خاتمہ اورسماجی و معاشی اصلاحات بھی ضروری ہیں ۔بصورت دیگردہشتگرد ان حالات سے فائدہ اٹھاتے ہیں اورمعصوم لوگوں کو ورغلاکران کے جذبات سے کھیلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہمیں کرپشن،ناانصافی،اقرباء پروری کے بتوں کو پاش پاش کرنا ہو گا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانا ہوگی۔ تھانوں کو مظلوموں کی دادرسی کا ذریعہ بنانا ہوگا۔انہوں نے پولیس و انتظامی افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں آپ پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے ،آپ نے عوام کے خادم بن کر انہیں ریلیف دینااورانصاف فراہم کرنا ہے ۔ عوام کو متحرک کرنا ہے اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہے اوراس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ترکی ،سری لنکا اور دیگر کئی ممالک کو بھی دہشتگردی کا سامنا رہا ہے ،اگر یہ ممالک محنت،جدوجہداور عزم کے ذریعے دہشتگردی پر قابو پاسکتے ہیں تو ہم بھی انشاء اللہ اجتماعی بصیرت اورکاوشوں سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا دیں گے اور ملک کو صحیح معنوں میں امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پولیس فورس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔وال چاکنگ،اشتعال انگیز تقاریر، نفرت پرمبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم اورلاوٴڈسپیکر کے ناجائزاستعمال کے بارے میں قوانین پہلے بھی موجود ہیں تاہم پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر قانون سازی کر کے سزائیں سخت کی ہیں،ان قوانین پر سختی کے ساتھ موثر عملدر آمد کر کے دہشتگردی ، انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کو نکیل ڈالنا ہوگی۔پولیس فورس بلاخوف وخطر قوانین پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنائے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے اوراس ضمن میں ضلعی سطح پر بننے والی کمیٹیوں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے ۔ تعلیمی اداروں میں اتحاد،امن اور ہم آہنگی کے حوالے سے خصوصی سیمینارز کرائے جائیں۔ ہوٹلوں،سراوٴں اورموٹلوں میں قیام پذیر افراد کی پولیس کو فوری اطلاع ہونی چاہیے۔انٹیلی جنس نظام کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔اگر آپ سب نیک نیتی اورخلوص سے محنت کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہوگئے تو اللہ تعالیٰ بھی آپ کا ہاتھ پکڑ لے گا اورکامیابی پاکستان کا مقدر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو ان کی زبان میں سخت جواب دینے کا وقت آگیا ہے ،معاشرے کے ہر طبقے کو پاکستان بچانے کی جنگ میںآ گے بڑھ کر مثبت کردارادا کرنا ہے۔قانون شکن اورشر پسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت ایکشن لیا جائے ،مجھے پورا یقین ہے کہ قوم کے اتحاد و اتفاق سے دہشتگردوں کا جلد خاتمہ ہوگا۔ راستہ کٹھن ضرور ہے ،مشکلات ہیں لیکن ناممکن نہیں۔اگر ہم پختہ ارادہ کر لیں محنت،دیانت، امانت اورجدوجہد کو اپنا شعار بنالیں تو منزل حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑارہوں گااورملک کو دہشتگردوں سے نجات دلانے کیلئے آپ کے ساتھ ہر وقت موجود رہوں گا۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبے اورعزم کے ساتھ قدرتی آفات کا مقابلہ کیا جاتا ہے اسی طرح ہمیں دہشتگردی کے عفریت سے بھی نمٹنا ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے جسے جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔صوبائی وزیر اوقاف عطامانیکا نے کہا کہ ہمیں غیر معمولی حالات اور مسائل کا سامنا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بیدار ہوچکی ہے اورانشاء اللہ ہمیں اس جنگ میں ضرور کامیابی ملے گی۔ایم پی اے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پشاور کے آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں سے وحشیانہ سلوک کیا گیا۔سفاکیت کی ایسی مثال انسانیت کی تاریخ میں نہیں ملتی،پاک افواج بہادری کے ساتھ دہشتگردوں سے برسرپیکار ہیں اورپوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہی واحد آپشن ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے مشکل چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ حکومت اورقوم دہشتگردوں کو شکست دینے میں پرعزم ہیں ،ملک کے محفوظ مستقبل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدر آمد کیا جائے گا۔دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پورے عزم اور جرات سے جنگ لڑیں گے اورانہیں شکست دیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 13 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی سے سعید اجمل کے ٹیسٹ کی درخواست کر دی
-
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال میں26 ون ڈے ، نو ٹیسٹ اور پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی
-
کرکٹ ورلڈکپ میں شامل 14 ممالک نے ٹیموں کا اعلان کر دیا،میگاایونٹ میں افغانستان کی ٹیم پہلی بار حصہ لے گی، اس طرح گیارہویں ورلڈکپ مقابلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مجموعی تعداد20 ہو گئی ہے، پہلا موقع ... مزید
-
ملک بھرمیں بیشتر سرکاری ونجی تعلیمی ادارے کھل گئے ،کھلنے والے اسکولوں میں پشاور کا آرمی پبلک اسکول بھی شامل ہے جسے دہشت گردوں کے حملے کے بعد بند کردیا گیا تھا‘بلوچستان میں سرما کی تعطیلات مارچ تک ... مزید
-
قوم دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم کرچکی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا امن وامان سے متعلق کانفرنس سے خطاب، دہشتگردی کے عفریت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،آنے والے کل میں پاکستان کی نئی تاریخ رقم ہو گی:شہبازشریف،اچھے ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی پڑتال اور ازخود سزا کا اختیار مانگ لیا،عوامی نمائندگی کے قانون مجریہ 1976کے سیکشن 82 میں ترمیم کرکے الیکشن کمیشن کو از خود نوٹس کا اختیار دینے کی سفارش کی ... مزید
-
عمران خان کی جانب سے بوگس ووٹ نکلنے اور دھاندلی کے الزامات مسترد ،کمیشن کی رپورٹ میں کئی پر بھی 34ہزار ووٹوں کے مشکوک ہونے یا جعلی ہونے کا ذکر نہیں ہے، علی ایاز
-
سیاسی قوتوں کو معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں،گورنر پنجاب ، ہمیں اپنے ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کرآگے بڑھنا ہوگا،میڈیا سے گفتگو
-
مدرسہ ریفارمز کے اوپر تمام مولوی ایسے شور ڈال رہے ہیں جیسے وہ دین کے ٹھیکیدار ہیں اور باقی سب لوگ لادین ہیں،شیخ روحیل اصغر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالرکا ریکارڈطلب کر لیا ، 200 ارب ڈالر پاکستانیوں کی ملکیت ہیں جو مختلف ادوار میں ملک سے باہر بھیجے گئے، عدالت حکومت کو حکم جاری کرے ... مزید
-
ملتان میں دن یہاڑے ڈکیتی کی واردات ، پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو سابق چیف جسٹس پاکستان سید تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے حسنین جیلانی کے گھر میں گھس گئے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے ... مزید
-
سکھر،سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے تین دہشت گردوں شاہد حنیف ، طلحہ اور خلیل کو تختہ دار پر لٹکا نے کی تیاریاں مکمل ، آج صبح تختہ دار پر لٹکایا جائیگا ، جیل سیکورٹی کے فرائض پاک فوج ، رینجرزو پولیس ... مزید
-
لاہور،ای میلز کے ذریعہ لوگوں سے پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا بین الاقوامی گینگ کے 4ملزمان گرفتار لیپ ٹاپ ودیگر سامان برآمد،مقدمات در ج کر لئے گئے ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب
-
33 سیٹوں پر الیکشن کروائیں،شیخ رشید کا حکومت کو مشورہ
-
عراق میں خود کش حملہ، ایک درجن افراد ہلاک
-
ائیر ایشیاء کے جیٹ طیارے کا ڈیٹا ریکارڈر سمندر سے نکال لیا گیا ، کاک پٹ وائس ریکارڈر کو تلاش کرنے کی کوشش اب بھی جاری
-
افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 24 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی
-
افغان صدر نے قومی اتحاد کی کابینہ تشکیل دیدی، صلاح الدین ربانی وزیرِ خارجہ بن گئے، تین خواتین بھی کابینہ میں شامل
-
مصر میں بدکاری کے الزام میں گرفتار 26 افراد رہا،اکثر ہم جنس پرستوں کو بدکاری یا سرِعام فاہاشی پھیلانے جیسے الزامات لگا کر جیل بھیج دیا جاتا ہے
-
پیرس حملہ آور کی ساتھی لڑکی شام پہنچ گئی ہے، ترک وزیر خارجہ
-
امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کا سنگین خطرہ موجود ہے‘ ڈیموکریٹک سینیٹر ڈیانی فینسٹن
-
شمالی کوریا کے راہنماء کیساتھ غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہوں‘ صدر جنوبی کوریا
-
یو رپ مساجد پر حملوں اور اسلامو فوبیا پر بھی حساسیت اختیا ر کرے ‘ ترکی،پیرس ریلی خوش آئند ہے لیکن فلسطین اور شام میں دہشت گردی ہے، جریدے پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کسی مسلم ملک میں پروان نہیں چڑھے ... مزید
-
وینزویلا کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال
-
برطانیہ ، امریکہ سمیت متعدد ممالک میں برفباری ، نظام زندگی منجمد،شدید برفانی طوفان کے باعث شہری بجلی کی سہولت سے بھی محروم ، درجنوں عمارتوں کو نقصان
-
دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا،امریکی وزیر خارجہ کا اعلان، امریکی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کی زیادہ رسائی چاہتے ہیں، نواز شریف،توقع ہے کہ مارچ میں ... مزید
-
لورالائی‘ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ،7اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی زخمی ،حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 40سے 50تھی‘ذرائع،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب ... مزید
-
این اے122 کے حوالے سے دھاندلی کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہو گی، انکوائری رپورٹ انکوائری ٹربیونل میں جمع ،23 ہزار 525 کاوٴنٹر فائلوں پر دستخط اور مہر موجود نہیں، 1 لاکھ 80 ہزار 115 ووٹ درست قرار پائے ،رپورٹ ... مزید
-
سب کے حوصلے بلند ، دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے‘راحیل شریف،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے :آرمی چیف کا آرمی پبلک سکول کے دورے پر طلبہ و اساتذہ سے خطاب،آرمی چیف نے سکو ل ... مزید
-
پاک امریکہ ورکنگ گروپ اجلاس، نفاذقانون اورانسداد دہشتگردی کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق، پاک۔امریکہ نفاذقانون وانسداد دہشتگردی ورکنگ گروپ اجلاس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے ... مزید
-
عمران خان کا سپیکر سردار ایاز صادق سے استعفے کا مطالبہ،حلقہ این اے 122 میں کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 34 ہزار 376 ووٹ بوگس نکلے ،18 جنوری کو دھرنا کنونشن میں لائحہ عمل دوں گا، حکومت نے بااختیار جوڈیشل کمیشن ... مزید
-
کمیشن کی رپورٹ میں بوگس ووٹوں کا حوالہ دیا گیا ہو تو خود ایاز صادق سے استعفیٰ لیکر اسمبلی میں پیش کرد ونگا،پرویز رشید کا عمران خان کو جواب ،بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا فرانزک ٹیسٹ کرالیتے ہیں اگر یہ ... مزید
-
بھارتی فوج نے گزشتہ سال کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر243مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، عالمی توجہ مبذول اس پر کروائی گئی ،اقوام متحدہ مطالبہ واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ ... مزید
-
کسی کی منت سماجت کی ہے نہ کرینگے جو دوست ملک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کریگا اس کے مشکور ہونگے جو نہیں کریگا اسے گلہ نہیں کرینگے ، اسحاق ڈار،معیشت کے تقریباً تمام اہداف حاصل کرلئے ہیں ، کوشش ہے ... مزید
-
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے سربراہ جنرل للائیڈ جے آسٹن کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ ... مزید
-
مذہبی رہنماؤں اور مدارس کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی
-
قومی اسمبلی کے ارکان کا آرمی پبلک سکول پشاور میں بچوں کی واپسی کا خیرمقدم،کتنااچھاہوتاکہ وزیریاوزیراعلیٰ بھی آرمی چیف کے ساتھ ہوتے،بچوں اور والدین کی خوشی دوگنا ہوجاتی،ارکان کا اظہار خیال،گڈاوربیڈکافرق ... مزید
-
امریکی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان پر تحفہ ، امریکی قونصلیٹ پر حملے کے ملزم ذوالفقار کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ،جیل انتظامیہ کو ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے ہیں ، پھانسی سے قبل اہلخانہ سے ذوالفقار ... مزید
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ، ممبئی حملہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔ عدالت دونوں فریقین کا موقف تفصیل سے سنے گی،جسٹس ... مزید
-
لاپتہ افراد کیس ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کر دئیے ، ملک بھر سے لاپتہ افراد کی تمام تر تفصیلات دو ہفتوں میں پیش کر نے کا حکم ، اٹارنی جنرل سلمان بٹ سمیت چاروں صوبوں کے ... مزید
-
پاکستان پیپلز پارٹی رجسٹریشن کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر سمیت تمام فریقین کو آخری وارننگ جاری کر دی ،ڈیڑھ سال سے کیس چل رہا ہے فریقین کی جانب ... مزید
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں جاری 10کروڑ 30 لاکھ سے زائد سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں قبائلی علاقوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موجود سموں کی تصدیق ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ ‘ انتخابی اتحاد کا فیصلہ دونوں جماعتوں کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں ہوا ،دونوں جماعتیں ... مزید
-
سپریم کورٹ نے پی پی 240ڈیرہ غازی خان میں ہونے والا ضمنی انتخاب روک دیا،ملک میں بہت سے حلقے ایسے ہیں جن کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں ہے،چیف جسٹس آف پاکستان ناصرالملک
-
پاکستانی فوج نے ہیرا نگر سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ بھارت کا الزام
-
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں گزشتہ پانچ سالوں میں 48ارب روپے کی خورد برد کی تحقیقات نیب سے کروانے پر اتفاق ہوا، اجلاس میں این ایچ اے کے چیئرمین کی کمیٹی کو این ... مزید
-
وزیراعظم کے 21دوروں پر 35کروڑ 10لاکھ روپے خرچ ہونے کا انکشاف،امریکہ کے 3دوروں پر16کروڑ90لاکھ ،برطانیہ کے 4دوروں پر5کروڑ25لاکھ اورچین کے 3دوروں پر4کروڑ96لاکھ خرچ کئے گئے،قومی اسمبلی میں تحریری جواب
-
پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ بدلنے پر بلوچستان اور فاٹا کے اراکین اسمبلی متحد ہوگئے ،لینڈ مافیا کی خواہش پر نقشے میں تبدیلی کے حکومتی فیصلے پر بلوچستان کے سینیٹرز نے سینٹ اجلاس میں دھرنا دینے ... مزید
-
آئینی ترمیم ڈنڈے نے منظور کرائی،فوجی عدالتوں کے قیام تک خیر دیکھ رہا ہوں لیکن حکومت نے دھوکہ دہی کا آغاز کردیا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری ،دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والے ملک سے دہشتگردی کیسے ختم کرسکتے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.