جے یو آئی (ف) نے خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے سینٹ کی دو نشستیں مانگ لیں، مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں رکاوٹ بن گیا

اتوار 22 فروری 2015 09:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء) جے یو آئی (ف) نے خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے سینٹ کی دو نشستیں مانگ لیں ۔ مولانا فضل الرحمن کا مطالبہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں رکاوٹ بن گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو تجویز دی تھی کہ خیبر پختونخواہ میں جے یو آئی ، پیپلز پارٹی ، اے این پی اور آفتاب احمد شیر پاؤ کی پارٹی کے درمیان اتحاد ہو جائے تو سینٹ کی ایک ایک نشست تمام جماعتوں کو مل سکتی ہے ۔

مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخواہ میں 13 اراکین ہیں جے یو آئی نے سینٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کردیا ہے دو نشستیں تو جے یو آئی اتحاد میں شامل ہوگی اے این پی اور قومی وطن پارٹی پیپلز پارٹی سے اتحاد پر راضی ہوگئے جبکہ جے یو آئی رکاوٹ بن گئی ہے