ہر تیسرے امریکی کے پاس کوئی نہ کوئی ہتھیار موجود ہے، جائزہ

بدھ 1 جولائی 2015 09:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)امریکا کے بالغ شہریوں میں سے 29 فیصد کے پاس کم از کم ایک پستول ضرور ہوتا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے ایک جائزے کے مطابق 2013ء کے دوران ساڑھے تینتیس ہزار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ چوراسی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

’انجری پریوینشن‘ نامی اس جائزے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق تین سو ملین ہتھیار عام شہریوں کی ملکیت ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہتھیار سفید فام شادی شدہ اور پچپن سال سے زائد کے شہریوں کے پاس ہیں۔