اسرائیل نے سویڈش امدادی بحری جہاز کا عملہ ملک بدر کر دیا

بدھ 1 جولائی 2015 09:09

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)اسرائیلی حکام نے غزہ پٹی کے لیے امداد لے کر جانے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے بعد اس کے عملے کو ملک بدر کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ پیر کے روز اس سویڈش جہاز کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر ایک قریبی بندرگاہ لے جایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس بحری جہاز پر صحافیوں اور سیاستدانوں کے علاوہ تیونس کے سابق صدر منصف مرزوقی اور اسرائیلی پارلیمان کے عرب رکن باسل غطاس بھی سوار تھے۔ اس امدادی قافلے کے منتظمین کے مطابق وہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے غیر انسانی سلوک اور گزشتہ نو برسوں سے غزہ کی سمندری حدود کی ناکہ بندی کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانا چاہتے تھے۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :