چنیوٹ، باپ نے بیٹی او ربیوی کو بد چلنی کے شبہ میں فائر نگ کر کے قتل کر دیا، خو د پر بھی فائر نگ کردی ، ہسپتال میں دم توڑ گیا

بدھ 1 جولائی 2015 08:55

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء ) چنیوٹ شہر کے بارونق علاقہ مکی ٹاون میں باپ نے بیٹی او ربیوی کو بد چلنی کے شبہ میں فائر نگ کر کے ہلا ک کر دیا اور خو د پر بھی فائر کر کے خودکشی کی کوشش کی اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔دو بچوں نے چھپ کر جا ن بچائی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق منگک کی شام مکی ٹاون میں 36 سالہ غلام علی ولد محمد شفیع کو اپنی بیوی بتول اور بیٹی رباب کے کردار پر شک تھا اور اس نے گھر میں فائرنگ کر کے بیوی 30 سالہ بتول اور 13 سالہ بیٹی رباب کو موت کے گھات اتار دیا جو کہ موقعہ پر ہی دم توڑ گئیں اور غلام علی نے خود پر بھی فائرنگ کر کے خود کشی کی کوشش کی جس کو خطرناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو چنیوٹ ریفر کیا گیا جہاں وہ چند لمحے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی سات سالہ بچی ردا فاطمہ اور آٹھ سالہ بچے ذوالقرنین نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔اندوہناک واقعہ کے بعد شہر میں خوف و ہراس پید ا ہو گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس مصروف تفتیش عمل ہے۔ اور مختلف پہلووں سے قتل اور خود کشی کی واردات کو پرکھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :