سعودی عرب، 4 ایشیائی خواتین نشہ آور گولیاں اسمگل کر تے ہوئے گرفتار

بدھ 1 جولائی 2015 09:09

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)4 ایشیائی خواتین نشہ آور گولیاں اسمگل کر تے ہوئے پرنس محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ مدینہ منورہ میں گرفتار کر لی گئیں ،انہیں اپنے ملبوس کردہ قمیص کے دامن میں خصوصی جیبیں بنا کر بڑی تعداد میں زاناکس کی 52850 نشہ آور گولیاں چھپا کے لانے پر انسداد منشیات سیل اور سعودی کسٹم و امیگریشن کے اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔گرفتار خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :