امریکا فرانسیسی اقتصادی سرگرمیوں کی بھی جاسوسی کرتا رہا ہے، وکی لیکس

بدھ 1 جولائی 2015 09:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)وکی لیکس کے مطابق امریکا نے فرانس کی اقتصادی سرگرمیوں کی بھی منظم انداز میں اور بڑے پیمانے پر جاسوسی کی ہے۔

(جاری ہے)

وکی لیکس کی جانب سے ایسی نئی دستاویزات منظر عام پر لائی گئی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کو فرانسیسی کاروباری اداروں کے بین الاقوامی معاہدوں میں دلچسپی رہی ہے۔ ان معاہدوں کی مالیت دو سو ملین ڈالر بنتی ہے۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کے امریکی ادارے’این ایس اے‘ نے اْس وقت کے فرانسیسی وزیر اقتصادیات اور موجود یورپی کمشنر پیئر موسکوویسی کے علاوہ اعلٰی حکام اور واشنگٹن میں فرانسیسی سفیر کی ٹیلیفون بھی گفتگو بھی سنی۔

متعلقہ عنوان :