نیٹو کنٹینرز حملہ کیس:تحریک طالبان کے3 کارکنوں کو 8,8 بار سزائے موت کی سزا

بدھ 1 جولائی 2015 08:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نیٹو کنٹینرز حملہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 ملزموں کو 8,8 بار سزائے موت کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز انسداد دہشت گردی عدالت میں نیٹو کنٹینرز حملہ کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت کے جج زید محمد ایوب خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے نیٹو کنٹینرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم طالبان کے 3 کارکنوں کو 8,8 بار سزائے موت کی سزا سنادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانچ سال قبل 26 اپریل2010 ء میں 11 نیٹو کنٹینرز تلہ گنگ کے راستے افغانستان جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے کنٹینرز پر حملہ کر کے 11 نیٹو کنٹینرز کو جلا دیا تھا جبکہ اس حملہ میں ایک پولیس انسپکٹر سمیت 4 پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :