کیریبیئن پریمیئرلیگ: عمراکمل ویسٹ انڈیزروانہ،سلیکشن کمیٹی نے انکو ٹیم میں شامل کیا تو انکی پہلی ترجیح پاکستان کے لئے کھیلنا ہوگا، عمر اکمل

بدھ 1 جولائی 2015 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئے۔عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اگر سلیکشن کمیٹی نے انکو ٹیم میں شامل کیا تو انکی پہلی ترجیح پاکستان کے لئے کھیلنا ہوگا۔ورلڈ کپ کے بعد قومی ایک روزہ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئے ہیں۔

عمر اکمل ویسٹ انڈیز میں جاری کیربئین کرکٹ لیگ میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن نے عمر اکمل کو کیربئین لیگ میں نہ جانے کا کہا تھا۔ لیکن عمر اکمل نے بورڈ کی جانب سے مکمل یقین دہانی مانگی کہ انکو ٹیم میں شامل کیا جائے۔ذرائع کے مطابق مثبت جواب نہ ملنے پر عمر اکمل ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئے۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے کھیلنا انکی پہلی ترجیح ہے اگر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ ویسٹ انڈیز سے واپس آجائیں گے۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں عمر اکمل کا معاہدہ گیانا واریئرز سے ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :