آصفہ بھٹو زرداری کاملیر میں ایس او یس ولیج کا دورہ ،بے سہارا بچوں کی ضروریات اپنے ذاتی خرچے سے پورا کرنے کا اعلان،بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے

ہفتہ 4 جولائی 2015 09:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جولائی۔2015ء)سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے جمعہ کے روز ملیر میں واقع بے سہارا بچوں کے مرکز ایس او یس ولیج کا دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں کی ضروریات اپنے ذاتی خرچے سے پورا کرنے کا اعلان کیا ۔ آصفہ بھٹو زرداری وہاں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو زرداری نے بے سہار ابچوں کے مرکز میں مقیم ، بچوں کی بہتر پرورش کے لیے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے انتظامیہ سے معلومات لیں اور کہا کہ وہ اپنے ذاتی خرچے سے ان بچوں کو تمام سہولیات مہیا کریں گیں۔ واضح رہے کہ بے سہارا بچوں کا یہ مرکز 1987میں قائم کیا گیا ۔ پانچ ایکڑپہ ۱۶ گھروں پر مشتمل اس سینٹر کے لیے زمین سندھ حکومت کی طرف سے دی گئی ہے۔ میٹھے پانی کی کمی اس سینٹر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے بچوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے وہاں کثیر تعداد میں پودے لگائیں ۔ اس سینٹر میں مقیم بچوں کو دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :