قائداعظم سولرپارک سے پیداہونے والی بجلی کی بہاول پورکوفراہمی شروع ،سولرپارک سے بجلی کی فراہمی کے بعد تمام 20 فیڈرز پرایک ایک گھنٹہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کردی گئی

ہفتہ 4 جولائی 2015 09:41

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جولائی۔2015ء) قائداعظم سولرپارک سے پیداہونے والی بجلی کی بہاول پورکوفراہمی شروع ہوگئی سولرپارک سے بجلی کی فراہمی کے بعد بہاول پورکے تمام 20 فیڈرز پرایک ایک گھنٹہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کردی گئی یہ بات ایکسئین بہاول پورسٹی خواجہ نیاز نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قائداعظم سولرپارک سے 100 میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے جس میں سے بہاول پورکومحدودپیمانے پربجلی کی فراہمی شروع کردی گئی جس کے تحت بہاول پورمیں روزانہ 6 گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کم کرکے 5 گھنٹہ کی کردی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ بہاول پورکے تقریبا 20 فیڈرز پر روزانہ ایک ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کم کردی گئی ہے اورقائداعظم سولرپارک سے پیداکی جانیوالی بجلی کاایک بڑا حصہ اب بہاول پور میں ہی استعمال کیاجارہاہے

متعلقہ عنوان :