افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ، 30پولیس اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 4 جولائی 2015 09:53

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جولائی۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 30پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی وزیر کونسل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مشرقی صوب وردک کے ضلعی ہیڈکوارٹروں میں طالبان نے 12 سکیورٹی چوکیوں کو حملے کا نشانہ بنایا اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی جھڑپوں میں تیس پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔