پیپلز پارٹی ” پنجاب میں خاموش“ ہو گئی، بڑی سیاسی شخصیات کو بھی تحفظات،کارکن بھی پارٹی چھوڑنے کی دھمکیاں دینے لگے

ہفتہ 4 جولائی 2015 09:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جولائی۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں پارٹی منظم کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ ہفتے مرکزی عہدے داران کی طرف سے پہلے وارننگ اور بعد ازاں دوسری سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کے عملی اقدام سے پارٹی وورکز نے بھی قیادت کو براہ راست پارٹی چھوڑنے کی دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے سابقہ عہدے دار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کو پہلے وورکز اور عوام سے اپنی غلطیوں کی مافی مانگنی پڑے گی جبکہ عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کو جلد پنجاب کو دورہ کرنا چاہئے اور پنجاب کی مرکزی قیادت کی آپس میں لرائیوں کو صلح صفائی سے ختم کرنا چاہئے ورنہ یونین کونسلز میں بھی اپنے امیدوار کھڑے کر نے بھی مشکلات پیش آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :