امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 700مکانات راکھ ہوگئے، خطرے کے پیش نظر 23000افراد کی نقل مکانی

جمعرات 17 ستمبر 2015 08:45

ساکرامنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء)امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگنے والی آگ نے مشہور ریزرٹ سمیت 700مکانات کو جلا کر تباہ کردیا۔ حکام کے مطابق کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگی آگ نے 1لاکھ 39000ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی اور وسطی کیلی فورنیا میں معتدد مکانات اور گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ آگ کے باعث مشہور تفریحی مقام بھی جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ خطرے کے پیش نظر 23000افراد نے نقل مکانی کردی ہے۔ 3700فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب تک 40فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔