دورہ زمبابوے کے لئے ٹی 20 اور ون ڈے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور پریکٹس میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،تجربہ کار بلے باز یونس خان ایک بار پھر ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے جب کہ سعید اجمل کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، فواد عالم کی پانچ سال بعد ٹیسٹ میں واپسی ،سرفراز احمد اور انور علی فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ڈومیسٹک ٹی 20 میں عمدہ پرفارمنس پر عمران خان جونیئر اور عامر یامین ٹی 20سکواڈ میں شامل ، ٹی 20کی قیادت آفریدی ، ون ڈے اظہر اور ٹیسٹ کی مصباح الحق کرینگے ،قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 27 اور دوسرا 29 ستمبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، یکم اکتوبر سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دوسرا ایک روزہ میچ 3 اور تیسرا 5 اکتوبر کو ہرارے میں کھلا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف 13 اکتوبر سے سیریز شروع ہوگی
جمعرات 17 ستمبر 2015 08:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء) دورہ زمبابوے کے لئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے جب کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا تاہم تجربہ کار بلے باز یونس خان ایک بار پھر ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے جب کہ سعید اجمل کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔پی سی بی نے دورہ زمبابوے اور متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لئے اظہر علی اور شاہد آفریدی جب کہ ٹیسٹ میں مصباح الحق کپتان ہوں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شاہد آفریدی، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد رضوان، شعیب ملک، محمد عرفان، وہاب ریاض، مختار احمد، محمد حفیظ، عامر یامین، بلال آصف، عماد وسیم، سہیل تنویر اور عمران خان جونیئر شامل ہیں۔(جاری ہے)
زمبابوے کے خلاف قومی ون ڈے ٹیم میں اظہر علی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، صہیب مقصود، شعیب ملک، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، وہاب ریاض، انور علی، یاسر شاہ، راحت علی، عماد وسیم اور اسد شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 27 اور دوسرا 29 ستمبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یکم اکتوبر سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دوسرا ایک روزہ میچ 3 اور تیسرا 5 اکتوبر کو ہرارے میں کھلا جائے گا۔پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف 13 اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے بھی ابتدائی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے لئے مصباح الحق کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان، شاد مسعود، اسد شفیق، وہاب ریاض، راحت علی، یاسر شاہ، محمد حفیظ، فواد عالم، سرفراز احمد، بابر اعظم، عمران خان اور جنید خان شامل ہیں۔انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچز کے لئے بھی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سمیع اسلم، خرم منظور، فواد عالم، عمر امین، علی اسد، افتخار احمد، عثمان صلاح الدین، عدنان اکمل، محمد اصغر، ظفر گوہر، جنید خان، احسان عادل، ضیاء الحق اور امیر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری حاصل کرنے والے جادو گر اسپنر سعید اجمل کسی بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں جب کہ ملتان ریجن سے تعلق رکھنے والے آل راوٴنڈر عامر یامین اور پشاور کی ٹیم سے تعلق رکھنے والے مختار احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔سرفراز احمد اور انور علی فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان یا عمر اکمل وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دین گے جب کہ انور علی کی جگہ عمران خان جونیئر کو ٹی ئنٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ عمران خان جونیئر نے حال ہی میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 16 وکٹیں حاصل کر کے سب سے بہترین بالر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 17 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
دورہ زمبابوے کے لئے ٹی 20 اور ون ڈے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور پریکٹس میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،تجربہ کار بلے باز یونس خان ایک بار پھر ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے جب کہ ... مزید
-
بنگلہ دیشی اسٹارز بھی پاکستان سپر لیگ میں جلوہ گرہونے کو تیار ، شکیب الحسن اور تمیم اقبال نے ایونٹ میں جلوہ گر ہونے کی خواہش ظاہر کردی، اگر ڈیل ہوگئی تو بورڈ سے این او سی بھی حاصل کرلیں گے، زمبابوے ... مزید
-
جے وردھنے انگلش بلے بازوں کو پاکستانی سپنرز کا سامنا کرنے کے گر سکھائیں گے،پاکستانی سپنرز کا خوف، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مہیلا جے وردھنے کو بیٹنگ کوچ بنا دیا
-
فاسٹ باؤلر محمد عامر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ، سٹیورٹ براڈ ،عامر عالمی کرکٹ میں واپس آئے تو وہ محض میرے ایک حریف ہونگے ،عامر کی ٹیم میں شمولیت سے اس میچ اور دورے کو بھرپور میڈیا کوریج ملنے کے ... مزید
-
سپریم کورٹ،متحدہ کے استعفوں کی منظوری کیلئے سینیٹر ظفرعلی شاہ کی دی گئی درخواست سماعت کیلئے منظور ، وزیراعظم،قائد حزب اختلاف ،چےئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،وزیراعلیٰ سندھ ،سپیکر سندھ اسمبلی ... مزید
-
کراچی ، سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات کو نئے طریقہ سے لوٹنے اور جانی نقصان دینے کا عمل شروع
-
گزشتہ سال ایک ارب 20کروڑ 64لاکھ سے زائد کابجٹ ملا، سپریم کورٹ،ایک مقدمے کے فیصلہ پرریاست کا 75305روپے 59 پیسے کاخرچہ آیا، ایک سال میں 15 ہزار 635 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ، اس وقت عدالت عظمیٰ میں 23 ہزار 834 ... مزید
-
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے اوگرا کی منظوری کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں10روپے فی کلو اضافہ کردیا،گھریلو سلنڈر240اور کمرشل سلنڈر480روپے مہنگا ہوگیا
-
دھرنا مافیا کو عوام نے مسترد کردیا ، کراچی میں امن وامان کی صورتحال وزیرستان سے بھی زیادہ بری تھی ،عابد شیر علی ،آئندہ الیکشن میں عوام جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا ، کراچی آپریشن شہریوں کے دلوں سے ... مزید
-
چھوٹے کسانوں کو قرضہ دینے والے کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو زرعی قرضے پر 50 فیصد نقصان کی گارنٹی دینے کی سکیم متعا رف
-
لاہور: قتل کے مجرم کو پھانسی، ساہیوال میں پھانسی ملتوی،مجرم نے 12سال قبل دیپالپور میں ایک شخص کو قتل کیا تھا
-
پی ٹی آئی کی حکومت بھی محکمہ تعلیم کاقبلہ درست نہ کرسکی،ڈیرہ میں گرلزسکول کی ٹیچرگھربیٹھ کرتنخواہ لینے لگی،ہیڈمسٹریس کی آشیربادپراسکی جگہ میٹرک پاس لڑکی نے نویں‘دسویں کی طالبات کوپڑھاناشروع ... مزید
-
رشوت سے انکار پر ذاتی رنجش کے باعث متعد د بار ریسٹورنٹ کو بند کرنے پر مالک ،ایسوسی ایشن ریسٹو رنٹ کے ممبران اور ملازمین سراپا احتجاج بن گئے
-
افغان شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کا اجراء اور کرپشن کیسز میں ملازمین کی برطرفی کی نادرا نے سنچری مکمل کرلی
-
پاکستان سٹیل ملزکے آئرن مکینک پلانٹ میں دھماکہ میں الیکٹرک ڈپٹی منیجرجاں بحق اور2مزدورزخمی
-
تارکین وطن کا بحران امریکا اور یورپ کو مل کر حل کرنا ہو گا: با راک اوباما
-
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 700مکانات راکھ ہوگئے، خطرے کے پیش نظر 23000افراد کی نقل مکانی
-
ہنگری نے سرحد پر باڑ لگا دی ،سینکڑوں تارکینِ وطن محصور،سرحد بند کرنے کے اقدام کی وجہ تارکینِ وطن کو یورپی ممالک میں داخلے سے روکنا ہے۔وزیرِ دفاع
-
جانشینی تنازع ختم ہو گیا‘، افغان طالبان کا دعویٰ،ملا اختر منصور امن مذاکراتی عمل کی بحالی کی راہیں پھر سے ہموار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، طالبان ترجمان
-
متحدہ عرب امارات ،دولت اسلامیہ سے مبینہ تعلق کے شبے میں چار بھارتی شہری ملک بدر
-
خامنہ ای کی امریکا کو جنگ کے سنگین نتائج کی دھمکی،جنگ کی صورت میں دشمن کو ناک رگڑنے پر مجبور کریں گے،ایرانی سپریم لیڈر کا ویڈیو پیغام
-
شام کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کی روسی سازش بے نقاب ہو گئی،شامی صدرکو بچانے خطرناک غوطہ خور روسی ٹینک کی شام آمد
-
ترکی میں کشتی ڈوبنے سے4 بچوں سمیت13 تارکین ہلاک،ترکی کے ساحلی محافظوں نے کشتی میں سوار دیگر205 غیر ملکی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا
-
فلپائن میں امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ، 6 مظاہرین گرفتا ر
-
آپریشن ضرب عضب حتمی مرحلے میں داخل ، دہشتگردوں کو چند مقامات پر محدود کردیا گیا ہے ،آرمی چیف، دہشتگردوں کو ہرگز واپس نہیں آنے دینگے ، قبائلی عوام نے آپریشن ضرب عضب کی کامیاب کیلئے بڑی قربانیاں دیں،دہشتگردوں ... مزید
-
نئی پالیسی کے تحت 65 ہزارافراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے،وفاقی وزیر داخلہ، ای سی ایل میں ڈالے گئے شخص کو اپیل کا حق حاصل ہوگا ۔ ای سی ایل میں کسی کانام ڈالنے کے لیے نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔ ای سی ایل ... مزید
-
بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہیں،سرتاج عزیز ، بھارت اگر نیو یارک میں دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات چا ہتا ہے تو اس کے لئے دعوت بھی خودد یناہوگی، بھارتی میڈیا سے گفتگو
-
وزیر اعظم کا کسا نو ں کے لئے زر عی پیکج پر عملدرآ مد شروع، وزارت خزانہ اور ایف بی آرنے سفارشات پر عمل در آمد کیلئے فوری اقدامات شروع کر دئیے،بجٹ مرا عا ت کو بھی پیکج کا حصہ بنا دیا گیا ، کسانوں کو فی ... مزید
-
جرمنی کی آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے 1 کروڑ، ورسک ہیڈکی تعمیرکیلئے 4کروڑیوروامداد، وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے جرمن کے نائب وزیرکی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،تجارت ،ملکی صورتحال سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال،دسمبر ... مزید
-
بلوچستان میں خوف وہراس کی فضاء ختم ہورہی ہے،کمانڈرسدرن کمانڈ، پاکستان یہاں کے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے ، ذاتی جھگڑوں اورتنازعات کوآڈیالوجی بنایاگیااورپھراسے آزادبلوچستان سے منصوب کیاگیا،قیام ... مزید
-
این ٹی ایس کے سی ای او اور کامسیٹس یونیورسٹی کے پروریکٹر ڈاکٹر ہارون کا پی ایچ ڈی مقالہ نقل شدہ ہے، نیا انکشاف ہو گیا
-
سینیٹ کمیٹی کا این اے آر سی کی اراضی کے تجارتی استعمال کرنے منصوبے پر تحفظات کااظہار،کمیٹی کا اٹارنی جنرل سے مشاورت کے بعداس معاملے پر سفارشات دینے اورسپریم کورٹ میں جاری کیس میں فریق بننے کا فیصلہ،قومی ... مزید
-
وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ‘ وزیر خزانہ و شاہ محمود قریشی سمیت 123 پارلیمنٹرین نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرادیں،الیکشن کمیشن
-
بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی میں نئے چہرے متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ،، کرپشن میں ملوث عہدیداروں سے جان چھڑانے کیلئے نئی حکمت عملی کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا،بلاول کو پارٹی کی صفوں میں کرپشن ... مزید
-
صدر مملکت کی کراچی میں سرکاری رہائش گاہ قربانی کے مویشی باڑے میں تبدیل ، درجن بھر سے زائد جانور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں باند ھ دئیے گئے، سبزہ زار تباہ ، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی حیثیت یکسر تبدیل ... مزید
-
عمران فاروق قتل کو 5برس مکمل، قاتل گرفتار نہ ہوسکے،میٹروپولیٹن پولیس نے کہ قتل کی تفتیش کے سلسلے میں پھر مدد کی اپیل کردی
-
پاکستا نی خا تو ن کی اپیل پر کینیڈا میں شہریت کیلئے خواتین کو نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت مل گئی
-
عید الاضحیٰ کی آمد،پنجاب بھر میں چکن کی قیمت میں ریکارڈ کمی ،زندہ 60 روپے فی کلو کمی جبکہ بیف کے خریداروں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.