پی ٹی آئی کی حکومت بھی محکمہ تعلیم کاقبلہ درست نہ کرسکی،ڈیرہ میں گرلزسکول کی ٹیچرگھربیٹھ کرتنخواہ لینے لگی،ہیڈمسٹریس کی آشیربادپراسکی جگہ میٹرک پاس لڑکی نے نویں‘دسویں کی طالبات کوپڑھاناشروع کردیا،ہیڈمسٹریس نے خاموشی اختیارکرلی،اہلیان علاقہ نے ڈی سی کوتحریری درخواست دیدی

جمعرات 17 ستمبر 2015 08:42

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء )پی ٹی آئی کی حکومت بھی محکمہ تعلیم کاقبلہ درست نہ کرسکی۔گرلزسکول کی ٹیچرگھربیٹھ کرتنخواہ لینے لگی۔ہیڈمسٹریس کی آشیربادپراسکی جگہ میٹرک پاس لڑکی نے نویں‘دسویں کی طالبات کوپڑھاناشروع کردیا۔ہیڈمسٹریس نے خاموشی اختیارکرلی۔اہلیان علاقہ نے ڈی سی کوتحریری درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اہلیان علاقہ کچی پائندخان نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ کوایک تحریری درخواست ارسال کی ہے جسکے مطابق گورنمنٹ گرلزہائی سکول فضل رحیم کالونی کچی پائندخان کی ایس ای ٹی مس (ر)نویں اوردسویں کی طالبات کی سائنس ٹیچرہیں۔

وہ عرصہ درازسے سکول نہیںآ رہی ہیں اورانکی جگہ کلاسیں ایک میٹرک پاس لڑکی (ف)لے رہی ہے۔اس کی شکایت متعلقہ ہیڈمسٹریس (الف) کوطالبات کے والدین عرصہ درازسے کررہے ہیں مگرہیڈمسٹریس کے کان پرجوں تک نہیں رینگی۔اہلیان علاقہ کے مطابق ہیڈمسٹریس کی آشیربادپرایس ای ٹی ٹیچرسکول نہیںآ رہی ہے اوراسکی جگہ جولڑکی کلاسیں لے رہی ہے۔یہ اقدام خلاف قانون ہے۔انکی بچیوں کی تعلیم کاحرج ہورہاہے۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے افسران سے رابطہ کیاگیامگرکوئی کارروائی نہیں ہوئی۔انہوں نے ڈی سی ڈیرہ سے اس ضمن میں فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے۔