فلپائن میں امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ، 6 مظاہرین گرفتا ر

جمعرات 17 ستمبر 2015 08:53

منیلا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء )فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔مشتعل طلبا نے اس حوالے سے امریکی سفارت خانے پرشدید مظاہرہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

فلپائن کے دارالحکوت منیلا میں طلبا کا گروہ، پولیس اہلکاروں کو چکما دیتے ہوئے امریکی سفارت خانے تک پہنچ گیا اور داخلی راستے پر لال رنگ بھی پھینکا، طلبا نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جس میں امریکی فوج اور جنگی طیاروں کی تعیناتی کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاج کے دوران پولیس نے 6 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔فلپائن میں 1991 میں امریکی ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا ،تاہم 1999 میں ایک معاہدے کے تحت انہیں دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :