عمران خان کی چیریٹیز سے متعلق شائع شدہ معلومات انتہائی لغو اور حقائق کے بالکل برعکس ہیں،نعیم الحق

پیر 8 اگست 2016 10:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی چیریٹیز سے متعلق شائع شدہ معلومات انتہائی لغو اور حقائق کے بالکل برعکس ہیں،چیرٹی کمیشن کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی کسی بھی چیریٹی کیخلاف کسی تحقیق کا علم نہیں۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی چیریٹیز سے متعلق شائع شدہ معلومات انتہائی لغو اور حقائق کے بالکل برعکس ہیں،چیریٹی کمیشن کو کسی قسم کی معلومات یا تحقیقات درکار ہوتیں تو ٹرسٹیز کے علم میں لائی جاتیں۔

انھوں نے اس بات پر ذور دیا ہے کہ تمام بنک اکاوٴنٹس اور چندہ مہموں کی تمام ترتفصیلات ٹرسٹیز کے علم میں ہیں،چندے کی رقوم دبئی میں چئیرمین کی ہمشیرہ کو بجھوانے کی معلومات بالکل ناقص اور غلط ہیں اور چندے کی رقم کے بارے میں آف شور کمپنی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات بھی درست نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے مزید کہا ہے کہ چیریٹی کمیشن کی جانب سے کبھی بھی منی لانڈرنگ کا خدشہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔انھوں نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ پر نمل کالج کیلئے چندہ اکٹھا کرنے اور دبئی میں اپنے اکاوٴنٹ میں منتقل کرنے کا الزام بھی بالکل بے بنیاد ہے جبکہ علیمہ خان ٹرسٹی ہیں نہ ہی ان کا مالیات سے کسی قسم کا کوئی تعلق ہے۔

متعلقہ عنوان :