آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے،کیپٹن صفدر کا دعوی

پیر 25 مارچ 2024 22:03

آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے،کیپٹن صفدر کا دعوی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے۔پشاور میں کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد اعظم سواتی کو نااہل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے، زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی کے میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔ ان کا مزید تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی اور انڈے مل رہے ہیں، انہیں اور کیا چاہیی