وزیر اعظم کی ملک بھر میں 46 ہسپتالوں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایات جاری

وفاق کے اراضی مختص کرنے کیلئے چاروں صوبوں‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز کو خطوط ارسال پنجاب میں 12 بلوچستان اور کے پی کے میں آٹھ آٹھ ‘ سندھ میں 6 ‘ آزاد کشمیر میں 5 گلگت بلتستان میں 4 اور وفاقی دارالحکومت میں 3 ہسپتال تعمیر ہوں گے

اتوار 11 ستمبر 2016 11:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک بھر میں 46 ہسپتالوں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے غربت اور بیماری کا یکجا ہونا کسی بھی خاندان کیلئے مہلک ہے۔ ہم ترقی کے ساتھ غربت اور بیماری پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے ملک بھر میں 46 ہسپتالوں کے قیام کے لئے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے اراضی مختص کرنے کیلئے چاروں صوبوں‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز کو خطوط ارسال کردئیے ہیں یہ ہسپتال ملک کے مختلف اضلاع میں قائم کیے جائیں گے اور ہسپتالوں کی تعمیر کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی بین الاقوامی ماہرین کے ڈیزائن کردہ یہ تمام ہسپتال جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں گے پنجاب میں راجن پور جبکہ صادق آباد ‘ جھنگ اور راولپنڈی میں پانچ سو بستروں ‘ بورے والا ‘ احمد پور شرقیہ ‘ کوٹ ادو ‘ تونسہ‘ ساہیوال‘ پسرور اور لیہ میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر ہوں گے سندھ میں جیکب آباد ‘ میرپور خاص اور بدین میں پانچ سو بستروں ‘ سلام کوٹ ‘ نوشیرو فیروز اور مہر کے اضلاع میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر ہوں گے۔

(جاری ہے)

کے پی کے کے ضلع ہری پور اور چارسدہ میں پانچ سو بستروں جبکہ بٹگرام ‘ ہنگو ‘ فاٹا اور چترال میں 250 گڑھی حبیب الله اور کاغان میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر ہوں گے بلوچستان میں حب ‘ نوشکی ‘ چمن اور پنجگور میں 100 بستروں ‘ خضدار ‘ لورالائی اور سبی میں 250 بستروں اور کوئٹہ میں 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر ہوں گے۔ سکردو اور گلگت میں 250 ‘ کریم آباد میں 100 اور گانچھے میں 50 بستروں کا ہسپتال بنے گا۔

آزاد کشمیر کے علاقہ مظفر آباد میں 250 ‘ راولاکوٹ ‘ کوٹلی‘ اٹھمقام میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر ہوگا وفاقی دارالحکومت میں 3 ہسپتالوں کیلئے اراضی مختص کی جائے گی یہ تمام ہسپتال بہتر انتظامیہ کے زیر انتظام چلائے جائیں گے ان ہسپتالوں کی تعمیر ملک بھر کے عوام کو بہترین طبی سہولیات دینے کے ویژن کا حصہ ہے وزیراعظم نے موجودہ حکومت کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ان ہسپتالوں کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ترقی کے ساتھ غرب اور بیماریوں پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں عربت اور بیماری کا یکجا ہونا کسی بھی خاندان کیلئے مہلک ہے۔

ادھروزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ 46 ہسپتالوں میں پنجاب میں 12 بلوچستان اور کے پی کے میں آٹھ آٹھ ‘ سندھ میں 6 ‘ آزاد کشمیر میں 5 گلگت بلتستان میں 4 اور وفاقی دارالحکومت میں 3 ہسپتال تعمیر ہوں گے۔ پنجاب میں 500 بستروں پر مشتمل 5 ‘ اور 250 بستروں پر مشتل 7 ہسپتال‘ بلوچستان میں پانچ سو بستروں کا ایک 250 بستروں کے تین اور سو بستروں کے چار ہسپتال‘ کے پی کے میں پانچ سو بستروں کے 2 ‘ 250 بستروں کے چار اور سو بستروں کے دو ہسپتال ‘ سندھ میں پانچ سو اور دو سو پچاس بستروں کے تین تین گلگت میں 250 بستروں کے دو ایک سو اور ایک پچاس بستروں کا ہسپتال آزاد کشمیر میں 250 بستروں کا ایک سو بستروں کے تین اور پچاس بستروں کا ایک ہسپتال تعمیر ہوگا۔