جعلی وفاقی وزیر گرفتار، وزیراعظم ہاؤس سمیت کئی اداروں کو ماموں بنا تا رہا

اتوار 8 جنوری 2017 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جنوری۔2017ء) جعلی وفاقی وزیر نے وزیراعظم ہاؤس سمیت کئی اداروں کو ماموں بنا ڈالا، ایف آئی اے نے ملزم سلامت علی چوہان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کو وفاقی وزیر ظاہر کرنے والا جعل ساز سلامت علی پکڑا گیا جو لوگوں کو قرضہ دلانے کی آڑ میں لوٹتا تھا ۔ ملزم سلامت علی چوہان نے جعلی وزیر بن کر نہ صرف پی ٹی سی ایل سے خصوصی نمبر بھی حاصل کر رکھا تھا بلکہ اس کے خطوط پر تمام ادارے احکامات بھی جاری کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کیے ہیں ، جعلی وزیر نے وزیر اعظم ہاؤس سمیت دیگر کئی اداروں کو ماموں بنائے رکھا اور لوگوں کو حکومت سے قرضے دلانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورتا رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سلامت نے ڈی سی او کو سیکیورٹی کیلئے خط بھی لکھ رکھے تھے جبکہ چمبہ ہاؤس میں دفتر کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے اور گزشتہ 6برسوں سے لوگوں کو لوٹ رہا ہے اور اب تک سینکڑوں شہریوں سے پیسے ہتھیا چکا ہے تاہم اب اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :