عمران خان کا لودھراں ٹرین حادثے کا شکار ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت
لودھراں ٹرین حادثہ پہلا نہیں تیسرا حادثہ ہے، کوتاہی برتنے پر وزیر ریلوے کو استعفیٰ دینا جاہئے، نیب کی وجہ سے کرپشن کم نہیں بڑھ رہی ہے بڑے ڈاکوں پر ہاتھ نہیں ڈالے کی کرپشن ختم نہیں ہو سکتی، آئندہ الیکشن کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کی لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 8 جنوری 2017 13:50
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جنوری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لودھراں ٹرین حادثے کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں ٹرین حادثہ پہلا نہیں تیسرا حادثہ ہے، کوتاہی برتنے پر وزیر ریلوے کو استعفیٰ دینا چاہئیے، نیب کی وجہ سے کرپشن کم نہیں بڑھ رہی ہے جبکہ بڑے ڈاکوں پر ہاتھ نہیں ڈالے کی کرپشن ختم نہیں ہو سکتی، آئندہ الیکشن کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لودھراں میں ٹرین حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عمران خان نے کہا کہ لودھراں ٹرین حادثے انسانی غفلت کے باعث پیش آیا ٹرین حادثہ پہلا نہیں دوسرا تیسرا حادثہ ہے، وزیر ریلوے کو کوتاہی برتنے استعفیٰ دینا چاہئے، وزیر کے استعفیٰ تک شفاف انکوائری ممکن نہیں ہے، لودھراں ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا اگر حکومت ڈھائی ارب کے فنڈ سے ایک گبلہ لگا دیتی تو یہ حادثہ پیش نہ آتا،انہوں نے کہا کہ نیب وہ ادارہ ہے جس کی وجہ سے ملک ملک میں کرپشن کم نہیں بلکہ بڑھ رہتی ہے، نیب نے کبھی بڑھے ڈاکوں پر ہاتھ نہیں ڈالہ صرف چھوٹے ڈاکوں کو گرفتار کرتی ہے، نیب میں نواز شریف کے12اور شہباز شریف کا ایک کیس ہے جب تک ایک کے خلاف کارروائی نہیں کرتی اس وقت تک شفاف احتساب شروع نہیں ہو سکتا، عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں ہمارا کیس مضبوط ہے امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، اور پی ٹی آئی نے آئندہ الیکشن کی تیاریوں کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغٓاز شروع کر دیا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 8 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
ڈگری لینی ہے تو وزیر اعظم سکیم کے تحت لیا جانے والا لیپ ٹاپ دکھانا ہو گا
-
فاطمہ جناح یونیورسٹی کے استاد اور سماجی کارکن پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ ، رپورٹ درج
-
آصف اور بلاول کے مقابلے میں امیدوار کھڑا کروں گی ،غنوی بھٹو
-
کراچی، پولیس نے نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ اور کئی افراد کی ہلاکت سے متعلق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا
-
کراچی ،سرکلر ریلوے کو پاک چین راہداری کا حصہ بنا لیا گیا ،رواں سال منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا
-
موجودہ حکومت نے ہر روز ساڑھے چار ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا
-
وفاقی دارالحکومت میں نظام صلو ة پونے دوسال ہونے کے باوجود نافذ نہ ہوسکا
-
عمران خان کا سیالکوٹ میں بلدیاتی انتخابا ت بارے شکایات کا نوٹس ،معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت
-
سیالکوٹ ،وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈلیوری کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ آنیوالی خاتون کو ٹھنڈے فرش لٹانے کا نوٹس
-
ضلعی عدالت اسلام آباد میں خوشگوار موسم کے چرچے
-
بھارتی پولیس نے اداکار اوم پوری کی حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا
-
یمن: حکومتی فورسز،باغیوں کے درمیان جھڑپ،17 افراد ہلاک
-
فلوریڈا ایئرپورٹ حملے کا ملزم سابق امریکی فوجی نکلا
-
اسرائیل کا قوام متحدہ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان
-
شام: ترک سرحد کے قریب دھماکا، 43 افراد ہلاک
-
نافغانستان، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ہزارہ برادری کے 8 افراد ہلاک
-
بھارت : غنڈوں نے زیادتی میں ناکامی پر مسلمان خاتون کے ہونٹ اور زبان کاٹ ڈالی
-
نیب ترمیمی آرڈیننس2017ء جاری، پلی بارگین کیلئے عدالت سے اجازت لینا ہوگی
-
عمران خان کا لودھراں ٹرین حادثے کا شکار ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت
-
طیبہ تشدد کیس،پولیس نے بچی کی مبینہ پھوپھی اور ساتھ لے جانیوالے والدین کے وکیل کو گرفتار کرلیا
-
وزیراعظم نوازشریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون ، استنبول میں دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس
-
بجلی کا گردشی قرضہ 660 ارب سے تجاوز کر گیا ، بجلی با نیوالی کمپنیوں نے پیداوار بند کرنے کی دھمکی دیدی
-
کراچی، آصف زرداری کی ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات، عیادت اور خیریت دریافت کی
-
مولانا فضل الرحمن کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
-
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاک بھارت ثالثی پر رضامند
-
وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے48گھنٹے کا وقت دیدیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر اسپیکر ایاز صادق نے 10جنوری کو پارلیمانی پارٹیز سربراہا ن کا ہنگامہ خیز اجلاس طلب کرلیا
-
پانامہ لیکس کیس فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکا ہ ، توقع ہے آئندہ دو ہفتوں میں تمام عدالتی کارراوائی مکمل کرلی جائیگی، فواد چوہدری
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا : ڈاکٹر طاہر القادری
-
جعلی وفاقی وزیر گرفتار، وزیراعظم ہاؤس سمیت کئی اداروں کو ماموں بنا تا رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.