شمالی امریکا میں برفانی طوفان کاامکان،نیوجرسی میں تمام سرکاری دفاتر بند :امریکی میڈیا

جمعرات 9 فروری 2017 23:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2017ء) امریکاکے شمالی علاقے میں برفانی طوفان آنے کے امکانات ہیں جس کے باعث نیو جرسی میں تمام سرکاری دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دیامریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شمال میں برفانی طوفان کی آمد کے ساتھ ساتھ 30میل فی گنٹا کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں 12 انچ اور بوسٹن میں 15 انچ برف پڑنے کے امکانات ہیں۔تاہم برفانی طوفان کے پیش نظر 2700 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جن ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں ان میں نیویارک، نیوجرسی اور بوسٹن ایئر پورٹ شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :