سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیشنل کالج آف آرٹس ایک ہفتے کیلئے بند ،ہاسٹل کو بھی خالی کروا لیا گیا

جمعہ 24 فروری 2017 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیشنل کالج آف آرٹس کو ایک ہفتے کے لئے بند کر دیا گیا ، کالج کے ہاسٹل کو بھی خالی کروا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے اداروں کے احکامات کی روشنی میں نیشنل کالج آف آرٹس کو ایک ہفتے کے لئے بند کر کے ہاسٹل کو بھی خالی کروا لیا ہے ۔ ایک ہفتے تک کسی بھی طالبعلم کو ہاسٹل میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔