پنجاب حکومت بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ سکول بیگز بھی دے گی

سکول بیگز پر سالانہ 80 کروڑ روپے خرچ ہونگے، پہلے مرحلے میں 25 لاکھ سے زائد طلبا کو سکول بیگ دیئے جائیں گے

جمعہ 24 فروری 2017 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء) پنجاب حکومت بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ سکول بیگز بھی دے گی، سکول بیگز پر سالانہ 80 کروڑ روپے خرچ ہونگے، پہلے مرحلے میں 25 لاکھ سے زائد طلبا کو سکول بیگ دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کے تحت حکومت کا ایک اور منصوبہ، حکومت پنجاب نے آئندہ تعلیمی سال سے بچوں کو کتابوں کے ساتھ مفت سکول بیگز بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مفت سکول بیگ دینے پر حکومت کا سالانہ 80 کروڑ روپے خرچہ آئے گا۔ پہلے مرحلے میں 40 کروڑ روپے سے پہلی، چھٹی اور نویں جماعت کے طلبا کو بیگز دیئے جائیں گے پنجاب بھر میں پہلی، چھٹی اور نویں جماعت میں 25 لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیںصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ایک بیگ تقریبا چار سال استعمال ہوسکتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ سکول کے بچوں کے پاس کتابیں بہت زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے بچوں کو کتابوں کے ساتھ مفت بیگز بھی ملنے چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :