غیر ملکی اسلامک ٹی وی چینل پر غیر اخلاقی ویڈیو نشر کر دی گئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:45

سینیگال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) غیر ملکی اسلامک ٹی وی چینل پر غیر اخلاقی ویڈیو نشر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی اسلامک ٹی وی چینل پر غیر اخلاقی ویڈیو نشر کیے جانے کے واقعے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ افریقی ملک سینیگال کے نجی ٹی وی چینل توبا ٹی وی پر بدھ کے روز دن کے اوقات میں آدھے گھنٹے تک غیر اخلاقی ویڈیو نشر کی جاتی رہی۔ اس حوالے سے چینل انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔