پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم سے متعلق ایک اور مسئلہ سامنے آنے کا انکشاف

لاہور پولیس کو نیا یونیفارم پہننے سے روکنے کے احکامات

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم سے متعلق ایک اور مسئلہ سامنے آنے کا انکشاف ‘ لاہور پولیس کو نیا یونیفارم پہننے سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے جس کے بعد پہلے مرحلے میں لاہور پولیس نے 27 مارچ کو نیا یونیفارم پہننا تھا لیکن لاہور پولیس کو ملنے والے یونیفارم میں بیجیز، نیم پلیٹ، شولڈر سمیت بوٹ بھی مکمل نفری کو فراہم نہیں کیے جاسکے جس کے بعد لاہور پولیس کے افسران کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ لاہور پولیس نیا یونیفارم پہننے کی بجائے اگلے احکامات جاری ہونے تک پرانا یونیفارم ہی استعمال کرے۔

پولیس اہلکاروں کو یونیفارم مکمل ملنے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :