اٹک:ظلم کی انتہا رگورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک فتح کی ہیڈ مسٹریس عمائمہ جلاد بن گئی

کلاس چہارم کی پوزیشن ہولڈرطالبہ فضانیازی پر شدید تشدد ، معصوم بچی کے جسم پر تشدد کی وجہ سے زخم بن گئے ممتا اپنے لخت جگر کے جسم پر زخموں کے نشان دیکھ کر بیحوش ہو ہوگئی

جمعہ 28 اپریل 2017 23:32

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) ظلم کی انتہا رگورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک فتح کی ہیڈ مسٹریس میڈم عمائمہ جلاد بن گئی کلاس چہارم کی پوزیشن ہولڈرطالبہ فضانیازی کو محض باتیں کرنے پر اس شدت سے پیٹا کہ معصوم بچی کے جسم پر تشدد کی وجہ سے زخم بن گئے بچی کے والدین کو سارے وقوعے کا اس وقت علم ہوا جب بچی کی ماں نے اسکا یونیفارم تبدیل ممتا اپنے لخت جگر کے جسم پر زخموں کے نشان دیکھ کر بیحوش ہو گئی بچی کے لواحقین نے اسی حالت میں بچی کو تھانہ سٹی اٹک لے گئے ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک مظہر شاہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جلا د ٹیچر میڈم عمائمہ کے گھر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر میڈم عمائمہ نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے اسی وقت معافی مانگی لیکن مظلوم والدین ڈی سی اٹک کے رو برو بچی کو لے کر پیش ہوئے تو ڈی سی اٹک نے اسی وقت ایجوکیشن کے اعلی افسران کو موقع پربلا کر مذکورہ ٹیچر کو معطل کرکے مزید انکوائر ی کا حکم دے دیا مظلوم بچی کے والدین نے ڈسٹرکٹ چیئر پرسن ایمان طاہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں اور جلاد میڈم عمائمہ کو پیشہ پیغمبری درس وتدریس جیسے اعلی منصب کیلئے نہ اہل قرار دیا جائے تاکہ اور بچیاں اس کے ظلم کا شکار نہ ہوسکیں ۔