عمران خان کی من گھڑت 10 ارب روپے کی پیشکش کوبھی پانامہ کیس کاحصہ ہوناچاہئے ،انجینئرامیرمقام

سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ایسے بیان پرعمران خان کیخلاف آرٹیکل62اور63کے مطابق مقدمہ دائرکرناچاہئے،جس طرح دھرناخان کا35پنکچروالاجھوٹ کا پلندا ثابت ہوااسی طرح یہ دعویٰ بھی جھوٹ کاپلنداثابت ہوگا عمران خان نے مینڈیٹ لینے کے بعدخیبرپختونخواکے عوام کو تبدیلی اورتحفہ ہارس ٹریڈنگ کے ماہرپرویزخٹک کی شکل میںدیاہے ، جلسے سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 22:07

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے عمران خان کامن گھڑت 10 ارب روپے کی پیش کش کوبھی پانامہ کیس کاحصہ ہوناچاہئے کیونکہ اس کے بعدعمران خان صادق وامین نہیں رہیں گے،اس غیرحقیقت پرمبنی اورسستی شہرت حاصل کرنے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش پرعمران خان کیخلاف آرٹیکل62اور63کے مطابق مقدمہ دائرکرناچاہئے،جس طرح دھرناخان کا35پنکچروالاجھوٹ کا پلندا ثابت ہوابالکل اسی طرح10بلین روپے کادعویٰ بھی جھوٹ کاپلنداثابت ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے مینڈیٹ لینے کے بعدخیبرپختونخواکے عوام کو تبدیلی اورتحفہ ہارس ٹریڈنگ کے ماہرپرویزخٹک کی شکل میںدیاہے جودیگرجماعتوںکے ایم پی ایزسے استعفیٰ لینے کے مطالبے پر عوام کے مطالبات پورے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انجینئر امیر مقام نے کہاکہ نام نہادمیرٹ اورانصاف کی حکومت میںمیرٹ اورانصاف کاگلادبایاجارہاہے،عمران خان عوام کیلئے ڈینگی ثابت ہوگئے ہیں2018 کے عام انتخابات میںعوام کے ہاتھوںمسل دیئے جائیںگے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے کبل گرائونڈسوات میںایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے چکدرہ فتح پورروڈکا82کلومیٹر روڈ کاافتتاح بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ آئندہ ہفتے بحرین کالام روڈجس پر10ارب روپے کی لاگت آئیگی کاآئندہ ہفتہ افتتاح کریںگے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خان صاحب دیگراںنصیحت اورخودمیاںفضیحت کے مصداق ہیں،عمران خان نے اپوزیشن کامطلب حکومت کوگراناہی سمجھ لیاہے، انہیںجمہوری قدروںسے آگاہی اوراپوزیشن کے جمہوری کردار کے حوالے سے کوئی درس کرلیناچاہئے۔

انہوںنے کہاکہ بلین ٹری نے سلمانی ٹوپی پہنی ہے اسلئے کسی کونظر نہیں آرہے یاخان صاحب کی سونامی کے نذرہوگئے ہیں،عمران خان نے خیبرلیکس،پیڈولیکس،احتساب کمیشن میںڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی ،سپیکر کیخلاف قومی احتساب بیوروکے کیس سمیت کئی مسائل پرمجرمانہ خاموشی اختیارکی ہے مگرعوام کبھی نہیںبھول سکتے ،اس کاازالہ آئندہ انتخابات میںکریںگے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کبھی عدالتوںپر اعتمادکا اظہار کرتے ہیںتوکبھی کہتے ہیںکہ عوام میںجائوںگا،اس دوہرے معیارہی سے انکا نام سیاسی ڈکشنری یوٹرن خان پڑھ گیاہے۔ صوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہاکہ حکومت سے قبل عمران خان بھوک سے مرنے مگرقرضے نہ لینے کے دعوے کرتے رہے مگر جب خواب خرگوش میں4سال بیت گئے اب انہیںترقیاتی منصوبوںکااحساس ہوگیا،چارسال تک دھرنوںاوربزم نشاط میںمصروف تھے ۔

انہوںنے کہاکہ اب ترقیاتی منصوبوںکی تکمیل کیلئے نہ صرف کچکول لیکرپھرتے ہیںبلکہ جی پی فنڈکوبھی نہیںبخشا۔انجینئرامیرمقام نے سوات عوام سمیت خیبرپختونخواکے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے مجھ پرجس اعتمادکااظہارکیاہے اس کی تکمیل کیلئے آپ سب میراساتھ دیںگے اورروشن پاکستان کے وژن کوعملی جامہ پہنائیںگے۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ یوٹرن خان صاحب اوراس کے حواریوںنے پہلے کہاتھا کہ عدالت کے فیصلے کومن وعن تسلیم کریںگے مگر اب جے آئی ٹی کے بنانے اور اس میںافسران کی تقرری پرانہیںاعتراض ہے،دھرناخان ایک ہسپتال اورایک ورلڈکپ کے کریڈٹ پروزارت عظمیٰ مانگ رہے ہیںپھر توڈیرن سیمی کے کریڈٹ پر2ورلڈ کپ ہے توکیاویسٹ انڈیزکی صدارت اسے سپردکی جائے۔

انہوںنے کہاکہ شاہرہ خان نے توایک ہسپتال بناکراسکا انتظام چلانے کیلئے بورڈمیںاپنے ہی رشتہ داربھرلئے تاکہ کنٹرول انکے ہاتھ میںرہے،لاہورمیںشوکت خانم ہسپتال کے تعمیرکیلئے وزیراعظم نوازشریف نے نہ صرف اراضی دی بلکہ ہسپتال تک پہنچنے کیلئے سڑکیں بھی بنائیں،زمین وزیراعظم نوازشریف نے دی جبکہ چندہ عوام نے توعمران خان کاکیاکرداررہا،صرف رشتہ داروںکواس میںبھرتی کرنا۔