مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس شاید دنیا کے امیر ترین شخص نہ رہیں

معروف آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے چند منٹوں میں 2.8 ارب ڈالرز کما کر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کی پہلی پوزیشن چھینے کے قریب پہنچ گئے

جمعہ 28 اپریل 2017 23:09

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) معروف آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ آمیزون کے بانی جیف بیزوز نے چند منٹوں میں 2.8 ارب ڈالرز (2 کھرب 93 ارب سے زائد پاکستانی روپی) کما کر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کی پہلی پوزیشن چھینے کے قریب پہنچ گئے یہ کمال ان کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کی بدولت ہوا جس میں ماہرین کے اندازوں سے زیادہ منافع کمانے کی رپورٹ سامنے آئی۔

آمدنی کے اعلان کے بعد اس کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں لگ بھگ 3.76 فیصد اضافہ ہوا اور جیف بیزوز کے اثاثوں میں 2.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔تاہم اصل بات یہ ہے کہ 81.5 ارب ڈالرز کے ساتھ اب جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بننے سے کچھ زیادہ دور نہیں رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ جیف بیزوز نے امانسیو اورٹیگا (74.1 ارب ڈالرز) اور وارن بفٹ (75.5 ارب ڈالرز) کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اب وہ دنیا کے امیر ترین شخص بننے سے کچھ زیادہ دور نہیں۔اس وقت جو واحد فرد جیف بیزوز سے زیادہ امیر ہے وہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 87.1 ارب ڈالرز ہے جبکہ آمیزون کے سربراہ کو انہیں پیچھے چھوڑنے کے لیے محض 5.5 ارب ڈالرز مزید کمانے ہیں۔واضح رہے کہ برسوں سے بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :