سعودیہ ،ْامریکہ سے اچھا برتاؤ نہیں کر رہا ہے ،ْ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا، سعودی سلطنت کے دفاع کیلئے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے ،ْامریکی صدر انتظامیہ مئی میں صدر کے ممکنہ دورہ سعودی عرب اور اسرائیل سے متعلق بات چیت کر رہی ہے ،ْانٹرویو

جمعہ 28 اپریل 2017 23:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے کہا ہے کہ ان کا اتحادی ملک سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا اور امریکا، سعودی سلطنت کے دفاع کیلئے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ان کی انتظامیہ مئی میں صدر کے ممکنہ دورہ سعودی عرب اور اسرائیل سے متعلق بات چیت کر رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 25 مئی کو بطور صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر نیٹو سًمٹ میں شرکت کیلئے برسلز جائیں گے جہاں سے ان کے دیگر ممالک میں بھی دورے متوقع ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ سعودی عرب امریکا سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا کیونکہ ہم سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب سے قبل اپنی مہم کے دوران بھی اسی طرح کا بیان دیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ کوئی بھی سعودی عرب سے نہیں الجھ سکتا کیونکہ ہم ان کا دفاع کر رہے ہیں لیکن وہ ہمیں اس کی مناسب قیمت نہیں چٴْکا رہے اور ہمیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے حوالے سے تبصرے کے لیے سعودی حکام سے رابطہ نہیں کیا جاسکا تاہم سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے اسی طرح کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سعودی عرب بطور اتحادی اپنی ضروریات خودی پوری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، سعودی عرب کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے والا سب سے اہم ملک ہے جس نے گزشتہ چند سالوں کے دوران سعودی عرب کو ایف 15 لڑاکا طیاروں اور کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سمیت اربوں ڈالر کا دفاعی ساز و سامان فراہم کیا ہے۔دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب اور اس تیل کے سب سے بڑے خریدار امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔سعودی عرب کے طاقتور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ امریکی صدر سے ملاقات کی تھی، جسے سینئر سعودی مشیر نے دونوں ممالک کے تعلقات میںتاریخی اہم موڑ قرار دیا تھا۔