عام آدمی پارٹی کی حکومت کا عید میلاد النبی ؐاور جمعة الوداع سمیت اہم شخصیات کے یوم ولادت اور یوم وفات پر پندرہ چھٹیاں منسوخ کر نے کا فیصلہ

جمعہ 28 اپریل 2017 23:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)عام آدمی پارٹی کی ریاستی حکومت نے نئی دہلی میں بھی عید میلاد النبی ؐاور جمعة الوداع سمیت اہم شخصیات کے یوم ولادت اور یوم وفات پر ہونے والی 15چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش کی یوگی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہلی حکومت نے بھی اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی عام تعطیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

خیال رہے کہ اترپردیش میں یوگی حکومت نے عید میلاالنبی اور جمعةالوداع سمیت 15 چھٹیوں کو منسوخ کردیا ،ْنائب وزیر اعلیٰ نئی دہلی منیش سسودیا کے مطابق دہلی حکومت ممتاز شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی تمام چھٹیاں منسوخ کریگی اس سلسلہ میں انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کر دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتر پردیش میں مختلف اہم شخصیات کے یوم ولادت یا برسی پر دی جانے والی 15 عام تعطیل ختم کرنے سے متعلق وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت نے اس سمت میں ایک اچھا قدم اٹھایا ،ْ ہمیں ہمیشہ دوسری ریاستوں سے سیکھنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ یاد رہے کہ اترپردیش کابینہ نے 25 اپریل کو 15 عوامی چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :