امریکا : 8 روز میں 4 افراد کو سزائے موت

سزائے موت پرجلدی جلدی عمل درآمد کی وجہ زہریلے انجکشن کی میعاد پوری ہونا ہے، حکام

جمعہ 28 اپریل 2017 23:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) امریکی ریاست آرکنساس میں آٹھ روز کے اندر 4 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آرکنساس میں سزائے موت پر ایک دہائی کے بعد عمل درآمد شروع ہوتے ہی 8 روز میں 4 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سزائے موت پرجلدی جلدی عمل درآمد کی وجہ زہریلے انجکشن کی میعاد پوری ہونا ہے۔

(جاری ہے)

یکے بعد دیگرے سزائے موت دینے پرحکام کو تنقید کا سامنا ہے، عدالت نے سزائے موت کرعمل درآمد رکوادیا کیونکہ آرکنساس میں ایک دہائی بعد سزائے موت پرعملد درآمد ہورہا ہے۔یاد رہے کہ امریکی حکومت دنیا بھر میں دی جانے والی پھانسیوں کے خلاف ہے تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے آنیکے بعد سے امریکی حکومت نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل دنیا بھر میں ہونے والی پھانسیوں پر آواز بلند کرتی ہے تاہم امریکی ریاست ا آرکنساس کے حوالے سے اٴْن کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔۔

متعلقہ عنوان :