بنگلہ دیش اور میانمار کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ،ترجمان چینی وزارت خارجہ

دونوں ممالک تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے پر امن طریقہ سے حل کریں تاکہ خطہ میں امن وسلامتی قائم رہے

جمعہ 28 اپریل 2017 20:23

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار دونوں ممالک چین کے ہمسایہ ممالک ہونے کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک پارٹنر بھی ہیں ۔ دونوں ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ۔ بنگلہ دیش اور میانمار کو روہنیا علاقہ کے تنازعہ کو مل کر مذاکرات کے ذریعے پر امن طریقہ سے حل کرنا چاہیے تاکہ خطہ میں امن وسلامتی قائم رہے ۔

چین اس سلسلہ میں دونوں ممالک سے بات چیت کر کے انہیں مذاکرات کیلئے ایک میز پر لانے میں اپنی پوری مدد فراہم کرے گا تا کہ خطہ کی امن وسلامتی برقرار رہ سکے ۔ انہوں نے کہ اکہ امید ہے کہ بین الاقوامی برادری اس سلسلہ میں اپنا مثبت کردارادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی پریس بریفنگ میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آسیان مسئلہ پر چین کے خصوصی ایلچی گائو سیانگ نے 24سی27اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کیا اور بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں میانمار کے ساتھ بنگلہ دیش کا جاری یہ مسئلہ زیر بحث آیا جس پر انہوں نے چین کا موقف واضح کیا ۔ چین دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے اپنے متنازع علاقے کے حل کیلئے مدد دینے کو تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :