شمالی کوریا نے بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی تصدیق کر دی

کِم جونگ میزائل ٹیسٹ کے وقت موجود تھے،میزائل ٹیسٹ کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر نے بیلیسٹک میزائل کو مختلف مقامات پر نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں شمالی کورین نیوزا یجنسی

پیر 22 مئی 2017 13:50

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)کمیونسٹ ملک شمالی کوریا نے پیر کو درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے والے بیلیسٹک میزائل کے تجربے کی تصدیق کر دی ۔ شمالی کوریائی نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق ملکی لیڈر کِم جونگ ان میزائل ٹیسٹ کے وقت موجود تھے۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی کے مطابق اِس ٹیسٹ کے بعد شمالی کوریا کے لیڈر نے اس بیلیسٹک میزائل کو مختلف مقامات پر نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

اس تجربے کے بعد امریکا اور جاپان نے شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ابھی تک شمالی کوریا نے اپنی جوہری ہتھیار سازی اور میزائل پروگرام پر عالمی تشویش کو نظر انداز کر رکھا ہے۔ اس ضمن میں اس نے اپنے حلیف ملک چین کی ہدایت کو بھی اہمیت نہیں دی ہے۔